ETV Bharat / bharat

کبیر داس کی یوم پیدائش پر ان کی حیات و خدمات پر مشتمل خصوصی شمارے کا رسم اجرا - prof aftab ahmed aafaqi

بھارت کے معروف صوفی سنت کبیر داس کی پیدائش کے موقع پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ان کی حیات و خدمات پر مشتمل ریسرچ جنرل دستک کے خصوصی شمارے کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

کبیر داس کی یوم پیدائش پر ان کی حیات و خدمات پر مشتمل خصوصی شمارے کا رسم اجرا

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 1:35 AM IST

شمارے کے مدیر پروفیسر آفتاب احمد افاقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ آج کبیر داس کی پیدائش کا دن ہے اور انہیں کے حیات و خدمات پر مشتمل ریسرچ جنرل دستک کا اجرا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں پہلا موقع ہے کہ کبیر داس پر اتنا ضخیم شمارہ شائع ہوا ہے جلد ہی شعبہ کی جانب سے تقریباً ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل کتاب شائع کی جائے گی جس کا نام تلاش کبیر ہوگا۔

کبیر داس کی یوم پیدائش پر ان کی حیات و خدمات پر مشتمل خصوصی شمارے کا رسم اجرا

انہوں نے کہا کہ یہ شمارہ تین سو دس صفحات پر مشتمل ہے اس میں کبیر داس کی زندگی پر مہارت رکھنے والے دانشوروں نے بہت ہی معلوماتی مضامین لکھے ہیں، پاکستان اور ایران سے بھی دانشوروں نے مضامین لکھا ہے۔

اس کے ساتھ بھارت کی مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز نے کبیر داس کی حیات و خدمات پر تحقیقی مضامین لکھے ہیں جس میں یہ باور کرایا ہے کہ کبیر داس بنیادی طور پر ریختہ زبان کے شاعر تھے کبیر داس نے بارہا اپنے دویے و تحریروں میں ریختہ کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے لیے یہ شمارہ قیمتی سرمایہ ہے ، میں پورے دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر کبیر داس کی حیات و خدمات اور ان کی شاعری کی متنوع جہات کو جاننا ہے تو یہ کتاب ان سبھی لوگوں کے لیے بہت ہی معلوماتی خزانہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کبیر داس نے اپنی شاعری و دوہے میں باربار ریختہ کا لفظ استعمال کیا جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کبیر داس اردو کے شاعر تھے لیکن اردو والوں نے کبیر داس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کی یہ کتاب اب ایک دستاویزی صورت میں پیش کی گئی ہے جس میں ان کی شاعری ، دو ہے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس موقع پر ایک آن لائن پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے سیر حاصل گفتگو کی خاص طور پر اسسٹنٹ پروفیسر قاسم انصاری مشرف علی، احسان حسن، عبد السمیع قابل ہیں ۔ شعبہ کے صدر پروفیسر آفتاب احمد افاقی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر رقیہ نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.