ETV Bharat / bharat

پاپولر فرنٹ نے مرکزی وزیر اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا - اردو نیوز دہلی

ایسا ہی سی اے اے و این آر سی احتجاج کے دوران بھی ملک کے متعدد حصوں میں ہوا، جس کے بعد شمال مشرقی دہلی میں کئی بے گناہ لوگ مارے گئے۔ مذکورہ باتوں کا اظہار خیال پاپولر فرنٹ کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے کیا۔

lakhimpur kheri violence: popular front of india demanded the arrest of ajay mishra and his son
پاپولر فرنٹ نے مرکزی وزیر اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 6:09 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین او ایم اے سلام نے اپنے ایک بیان میں اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے ذمہ دار مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی اور ان کے بیٹے آشیش کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ اجے مشرا کے کسانوں کے خلاف دھمکی آمیز تبصرے کے محض چند دنوں بعد ان کے بیٹے نے کسانوں پر ایس یو وی گاڑی چھڑا دی، جس میں کئی بے قصور لوگ زخمی ہوئے اور مارے گئے۔

پاپولر فرنٹ کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے کہا کہ یوپی میں جو کچھ بھی ہوا اس نے ایک بار پھر جمہوری و پرامن احتجاجات کے ساتھ بی جے پی کے ظالمانہ طریقے کو اجاگر کیا ہے۔ جب بی جے پی حکومت عوامی احتجاجات کو دھمکیوں سے دبا نہیں پاتی، تو وہ اشتعال انگیزی اور تشدد برپا کرنے کے لئے اپنے گُرگے بھیج دیتی ہے۔ ایسا ہی سی اے اے و این آر سی احتجاجات کے دوران بھی ملک کے متعدد حصوں میں ہوا جس کے بعد شمال مشرقی دہلی میں کئی بے گناہ لوگ مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے کسان مظاہرین کو مشتعل کرنے کی ایسی کئی کوششیں یوپی اور دیگر علاقوں میں مختلف مواقع پر کی جا چکی ہیں۔

پی ایف آئی نے علاقے کا دورہ کرنے کی کوشش پر اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی و حزب اختلاف کے دیگر لیڈران کی گرفتاری کی مذمت کی۔ حکومت بی جے پی کے ملزمین کو قابو کرنے کے بجائے جمہوری مظاہروں کو کچلنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی۔

مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال ایک جمہوری معاشرے میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ جمہوری ملک بھارت کو ایسی چالوں کے آگے کبھی جھکنا نہیں چاہئے اور اپنے حقوق کے دفاع کو جاری رکھنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل کو پولیس نے لکھنؤ ایئر پورٹ پر روک دیا

پی ایف آئی نے متاثرہ خاندانوں کے لئے اپنی دلی تعزیت اور ہمارے کسانوں کی لڑائی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.