ETV Bharat / bharat

لکھیم پور تشدد معاملہ: کیا رہیں دن بھر کی سرگرمیاں

لکھیم پور تشدد معاملہ
لکھیم پور تشدد معاملہ
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 7:45 PM IST

19:43 October 04

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں پر بی جے پی کارکنان نے گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

گزشتہ روز لکھیم پور کھیری میں زرعی قوانین اور اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں پر بی جے پی کے کارکنان نے گاڑی چڑھا دی، جس میں 8 کسانوں کی موت ہوئی جبکہ سے متعدد کسان زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے بی جے پی کارکنان کی کئی گاڑیاں آگ کی نذر کر دی

17:42 October 04

یوگی ڈکٹیٹر بن رہے ہیں: کانگریس رہنما

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کانگریس پارٹی کے قد آور رہنما ملکارجن کھرگے نے کہا کہ 'یوگی آدتیہ ناتھ اتر پردیش کے ڈکٹیٹر(آمر) بن رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی کو حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ پرینکا گاندھی کو فوراً رہا کیا جائے۔

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ 'جنہوں نے بھی پرینکا کو حراست میں لیا ہے انہیں گرفتار کیا جائے اور اس کی تحقیقات کی جائے۔

ہم اپنے لیڈر کے ساتھ اس طرح کی بدسلوکی برداشت نہیں کریں گے۔

16:09 October 04

کسانوں کا احتجاج واپس

لکھیم پور تشدد معاملے میں اتر پردیش حکومت کی جانب سے متاثرین کے اہلخانہ کو معاضہ اور معاملے کی ریٹائرڈ جج کی قیادت میں جانچ  کے اعلان کے بعد کسانوں نے اپنا دھرنا واپس لے لیا ہے۔

14:18 October 04

اتنا ظلم انگریزوں نے نہیں کیا جتنا بی جے پی کر رہی ہے: اکھیلیش یادو

اکھیلیش یادو

لکھیم پور تشدد معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما و اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو نے کہا کہ اتنا ظلم انگریزوں نے نہیں کیا تھا جتنا بی جے پی حکومت کسانوں پر کر رہی ہے۔

لکھیم پور کھیری پہنچنے پر اکھلیش یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

13:37 October 04

کسانوں اور انتظامیہ کے مابین ہوئی بات چیت، متاثرین کو ملے گا معاوضہ

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں کسانوں اور حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت حکومت تمام مرنے والے کسانوں کو 45، 45 لاکھ روپے دے گی۔ ساتھ ہی زخمیوں کو دس دس لاکھ روپے ملیں گے۔

13:21 October 04

بھوپیش بگھیل کو لکھیم پور کھیری جانے سے روکا گیا

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کو لکھیم پور کھیری جانے سے روک دیا گیا۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ 'انتطامیہ ہمیں لکھیم پور جانے اور وہاں کسان متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ہے۔

13:09 October 04

پرینکا گاندھی گیسٹ ہاؤس میں جھاڑو لگاتی نظر آئیں

پرینکا گاندھی گیسٹ ہاؤس میں جھاڑو لگاتی ہوئی

لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جب کسانوں سے ملنے لکھیم پور کھیری پہنچیں تو انہیں گرفتار کر گیسٹ ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا۔ نظربند ہونے کے بعد ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ جھاڑو لگا رہی ہیں۔

پرینکا گاندھی جب کسانوں سے ملنے لکھیم پور کھیری پہنچیں تو انہیں گرفتار کر گیسٹ ہاؤس میں نظر بند کر دیا گیا۔ ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا دیر رات لکھنؤ پہنچیں جہاں سے وہ لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ ہوئیں لیکن سیتا پور کے ہر گاوں میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ لکھیم پور کھیری پہنچنے والی پرینکا گاندھی کے آج کئی ویڈیوز گردش کر رہے ہیں۔

13:01 October 04

عمر عبداللہ نے کہا اترپردیش نیا جموں و کشمیر بن گیا

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور تشدد معاملے کی مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’اتر پردیش ’نیا جموں و کشمیر‘ ہے۔‘‘

12:36 October 04

لکھیم پور تشدد معاملہ: مرکزی وزیر کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج

لکھیم پور تشدد معاملہ
لکھیم پور تشدد معاملہ

ریاست اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد معاملہ میں پولیس نے مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 14 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جن پر قتل، مجرمانہ سازش اور بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

12:30 October 04

لکھیم پور تشدد معاملہ: راکیش ٹکیت لکھیم پور کھیری پہنچ گئے ہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت بھی آج صبح لکھیم پور کھیری پہنچ گئے ہیں۔

12:26 October 04

لکھیم پور تشدد معاملہ: اکھلیش یادو حراست میں

اکھلیش یادو حراست میں
اکھلیش یادو حراست میں

اترپردیش پولیس نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو لکھنؤ میں نظر بند کردیا ہے۔ اکھلیش یادو کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ 

12:17 October 04

لکھیم پور تشدد معاملہ: پولیس نے پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا

پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا

ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا دیر رات لکھنؤ پہنچیں جہاں سے وہ لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ ہوئیں لیکن سیتا پور کے ہر گاوں میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.