ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مرکزی چوراہے شو مورتی پر لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی ہلاکتوں کو لے کر راشٹریہ لوک دل نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مختلف چوراہوں سے کینڈل مارچ نکالا گیا۔
راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر پربھات تومر نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ہلاکتوں کو لے کر ہماری پارٹی کے ذریعے اس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کینڈل مارچ بھی نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
لکھیم پور کھیری: کسانوں اور بی جے پی کارکنان میں جھڑپ، 8 ہلاک
پربھات تومر نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔