ETV Bharat / bharat

آکسیجن کی کمی، ایئر فورس نے سنبھالا محاذ - Council of Scientific & Industrial Research

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے چلائی گئی مختلف مہم میں ایئر فورس نے بھی محاذ سنبھال لیا اور آکسیجن کی فراہمی میں تعاون کے لیے اس کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز نے اندرون و بیرون ملک بہت سی پروازیں کیں۔

ایئر فورس نے سنبھالا محاذ
ایئر فورس نے سنبھالا محاذ
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 10:58 PM IST

ایئر فورس کا سی 17 طیارہ 2 بجے ہنڈن ایئر بیس سے سنگاپور کے چنگی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا۔ طیارہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سنگاپور پہنچا۔ چار خالی کرائیوجنک آکسیجن کنٹینرز لوڈ کرنے کے بعد یہ طیارہ پانا گڑھ ایئر بیس کے لیے نکلا۔

اس کے علاوہ ایک دیگر سی 17 طیارہ ہنڈن ایئر بیس سے صبح 8 بجے پونے ایئر بیس کے لیے روانہ ہوا تھا جہاں سے دو خالی کرایوجنک آکسیجن کنٹینر ٹرک جہاز پر لادے گئے تھے جو بعد میں جام نگر ایئر بیس کے لیے اڑ گئے۔ اس سے قبل ایک اور سی 17 طیارہ کے ذریعے دن کے اوائل میں جودھپور سے دو خالی کنٹینرز جام نگر پہچائے گئے تھے۔

ایک چنوک ہیلی کاپٹر اور این 32 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے نے کووڈ ٹیسٹ کا سامان بالترتیب جموں سے لیہہ اور جموں سے کرگل پہنچایا۔ آلات میں بائیو سیفٹی کیبینٹ، سینٹرفیوجس اور اسٹیبلائزر شامل تھے۔ یہ مشینیں سائنسی اور صنعتی تحقیقاتی کونسل (سی ایس آئی آر) نے بنائی ہیں اور اب وہ جانچ کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کو دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.