ETV Bharat / bharat

Kunwar Danish On EVM دانش علی نے بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے کے لیے لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا - بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی

بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ملک میں ای وی ایم کے بجائے روایتی بیلٹ پیپر کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔انہوں نے دنیا میں کوئی بھی مشین 100فیصد غلطیوں سے پاک نہیں ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے قابل اعتماد ہونے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔Parliament Winter Session

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 7:16 PM IST

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ملک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے بجائے روایتی بیلٹ پیپر کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ Parliament Winter Session

دانش علی نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کسی بھی قوم کی جمہوری اقدار کے لیے اہم ہوتے ہیں اس میں ایک منصفانہ، درست اور شفاف انتخابی عمل شامل ہے جس کی آزادانہ طور پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔ روایتی ووٹنگ سسٹم ان میں سے بہت سے اہداف کو پورا کرتے ہیں۔ ای وی ایم میں غلطیوں کا اندیشہ ہے اور دنیا کے کئی ممالک نے ای وی ایم کا استعمال بند کر دیا ہے کیونکہ اس کی سچائی پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کو روایتی بیلٹ پیپرز سے بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ ڈالنا کسی بھی ملک کے انتخابی عمل کے لیے زیادہ قابل اعتماد اور شفاف طریقہ ہے۔ دنیا میں کوئی بھی مشین 100فیصد غلطیوں سے پاک نہیں ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے قابل اعتماد ہونے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشینوں کو بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ کے زیادہ قابل اعتماد نظام سے تبدیل کیا جائے تاکہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہو اور جمہوریت پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:UCC Bill introduced in RS یکساں سول کوڈ بل راجیہ سبھا میں پیش

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.