نئی دہلی: اتر پردیش کی سیاست کا سب سے مشہور نام رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ یوپی کے ضلع پرتاب گڑھ کے کنڈا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی راجہ بھیا اور ان کی بیوی بھانوی سنگھ کے درمیان جاری طلاق کے معاملے کی پیر کو دہلی کی ساکیت کورٹ میں سماعت ہوگی۔ راجہ بھیا نے اپنی بیوی بھانوی سنگھ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بھانوی گھر میں جھگڑا اور بدامنی پیدا کرتی ہے۔ اس بارے میں راجہ بھیا نے 19 نومبر 2022 کو دہلی کی ساکیت کورٹ میں فیملی سوٹ دائر کیا تھا۔ راجہ بھیا اور بھانوی سنگھ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ دونوں کی شادی 27 سال قبل ہوئی تھی۔
شادی کے 27 سال بعد دونوں کے رشتے میں اتنی تلخی کیوں آگئی کہ بات طلاق تک پہنچ گئی۔ دراصل اس کی وجہ راجہ بھیا کے قریبی اکشے پرتاپ سنگھ گوپال جی کو بتایا جا رہا ہے۔ بھانوی سنگھ نے گوپال جی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جعلی دستخط کر کے ان کی کمپنی کے حصص ہتھیا لیے تھے۔ اس معاملے میں بھانوی نے گوپال جی سمیت کل 7 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس کی جانچ جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجہ بھیا اپنی بیوی کا ساتھ دینے کے بجائے اس معاملے میں گوپال جی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ یہ ان کے تعلقات میں تلخی کی بڑی وجہ بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Raja Bhaiya Interview: ای ٹی وی بھارت کے ساتھ راجہ بھیا کی خصوصی بات چیت