ETV Bharat / bharat

Shahi Eidgah Masjid Case: متھرا شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ میں آج سے روزانہ ہوگی سماعت - کرشن جنم بھومی عیدگاہ تنازعہ کیس

شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ کے متنازعہ معاملے میں آج سے عدالت میں ہر روز سماعت ہوگی۔ krishna janmasthan idgah disputed case hearing in Mathura

متھرا شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ میں آج سے ہر روز ہوگی سماعت

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 8:03 AM IST

متھرا: شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ معاملے میں آج سے عدالت میں ہر روز سماعت ہوگی۔ ٹھاکر کیشودیو بمقابلہ انتظامیہ کمیٹی کے معاملے میں سول جج، سینئر ڈویژن جیوتی سنگھ نے 21 جولائی کو حکم دیا تھا۔ Krishna janmasthan idgah dispute case hearing daily

عرضی دائر کرنے والی انتظامیہ کمیٹی 7 قوائد 11 سی پی سی کے تحت پہلے اسی مسئلے پر سنوائی کرنا چاہتے ہیں، جبکہ فریقین عدالت سے سب سے پہلے کمشنر کے ذریعے عیدگاہ کا سروے کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق، فریقین ضلع جج راجیو بھارتی کی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کریں گے۔شری کرشن جنم بھومی کنسٹرکشن ٹرسٹ نے عیدگاہ کی زمین کو مندر کا بتایا ہے۔ شری کرشن جنم بھومی کنسٹرکشن ٹرسٹ کے صدر مہندر پرتاپ سنگھ ایڈوکیٹ راجندر مہیشوری نے ٹھاکر کیشو دیو کو مدعی بنا کر شری کرشن جنم بھومی کی 13.37 ایکڑ اراضی کا دعویٰ کیا اور دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ اورنگ زیب نے مندر کو گرا کر مسجد تیار کروائی تھی۔ اس لیے مسجد کی زمین پر ٹرسٹ کا حق ہے۔

کیس کی مستقلی سے متعلق جاری سماعت کے دوران فریقین نے عیدگاہ کے کورٹ کمشنر سے متعلق عدالت میں درخواست دی تھی۔ ان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پہلے کورٹ کمشنر کے معاملے پر سماعت کی جائے۔ دلائل کے بعد سول جج سینئر ڈویژن نے اس معاملے پر سماعت کرنے کا حکم دیا کہ معاملہ قابل سماعت ہے یا نہیں۔' واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جولائی کو سماعت ہوئی تھی۔

ہندو عقیدے کے مطابق شری کرشن کی جائے پیدائش متھرا ہے اور وہاں ان کے نام سے مندر بھی ہے لیکن جس جگہ کو ان کی جائے پیدائش بتایا جاتا ہے وہاں مسلمانوں کی شاہی عیدگاہ مسجد ہے، جس کی 13.37 ایکڑ اراضی کو کرشن جنم بھومی مندر کی ملکیت بتاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.