ETV Bharat / bharat

Kovind And Modi Visit UP Today: صدر رام ناتھ کووند اور پی ایم مودی آج اترپردیش کے دورے پر - نریندر مودی دہلی سے لکھنؤ جائیں گے

صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے ضلع کانپور پہنچیں گے، جہاں سے وہ الگ الگ پروگرامز کے لئے روآنہ ہوں گے، اس دوران صدر رام ناتھ کووند اپنے آبائی گاوں پراؤنکھ بھی جائیں گے۔ Kovind And PM Modi Visit UP Today

صدر رام ناتھ کووند اور پی ایم مودی آج اترپردیش کے دورے پر

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 10:25 AM IST

کانپور: صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 3 جون کو کانپور پہنچ رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ کانپور کے چکیری ہوائی اڈے پر دوپہر 12.40 بجے خصوصی طیارے سے اتریں گے۔ یہاں 10 منٹ قیام کے بعد وہ اپنے گاؤں پراؤنکھ جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی کئی پروگرامز میں حصہ لیں گے۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی دہلی سے لکھنؤ جائیں گے اور اس کے بعد وہ صدر کے گاؤں پراؤنکھ پہنچیں گے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ گزشتہ روز یعنی 2 جون کو صدر اور وزیر اعظم کی آمد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کانپور پہنچے تھے۔ کانپور ضلع انتظامیہ نے وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ PM Modi, President Kovind To Visit UP's Paraunkh Today

صدر رام ناتھ کووند دوپہر 12.40 بجے چکیری ہوائی اڈے پر اتریں گے اور یہاں سے وہ کانپور دیہات ضلع کے پراؤنکھ گاؤں میں واقع اپنے آبائی مقام جائیں گے۔ پراؤنکھ میں کئی گھنٹے قیام کریں گے۔ اس کے بعد وہ 4.35 بجے چکیری ایئرپورٹ پر واپس پہنچیں گے۔ وہ رات سرکٹ ہاؤس میں گزاریں گے اور وہاں سے آنے والے خصوصی مہمانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اگلے دن یعنی 4 جون کو صبح 10 بجے سول لائنز میں واقع مرچنٹ چیمبر میں ادارے کے 90 سال مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ PM Modi On Nano Urea Liquid: پورے ملک میں آٹھ نئی نینو یوریا فیکٹریاں لگائی جائیں گی، مودی

وہیں 3 جون کو ریاست کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ گزشتہ روز یعنی 2 جون کو کانپور میں صدر اور وزیر اعظم کی آمد کے پروگرام کے سلسلے میں صدر کے گاؤں پراؤنکھ پہنچے تھے۔ انہوں نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے محکمہ پولیس اور اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ 3 جون کو پولیس انتظامیہ نے صدر کی میٹنگ کے حوالے سے پارکنگ ایڈوائزری کے ساتھ روٹ میپ جاری کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.