ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے سلسلے میں کولکتہ کارپوریشن کے منتظم فرہاد حکیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں بچوں کا علاج کس طرح کیا جائے، اس سلسلے میں کولکتہ کارپوریشن کے ڈاکٹروں کی خصوصی میٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بچہ پہلے سے کسی مرض میں مبتلا نہ ہو تو فکر کرنے کوئی بات نہیں ہے۔ کولکتہ کارپوریشن تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اقدامات مکمل کرنے کوشش کرے گا۔
کولکتہ کارپوریشن کے ایڈمینسٹریٹر فرہاد حکیم نے اس سلسلے میں آج کولکتہ کارپوریشن کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں کورونا وائرس کے ممکنہ تیسرے لہر سے متعلق جو خدشات درپیش ہیں اس سلسلے میں لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:۔ کولکاتا: فرہاد حکیم کے ہاتھوں آدھار سینٹر کا افتتاح
انہوں نے کہا ہے کہ درگا پوجا میں زیادہ دن باوقی نہیں رہ گئے ہیں اس لئے ماسک کو لازمی کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے کولکتہ کارپوریشن شہر کے بڑے مارکٹ نیو مارکٹ، گڑیاہاٹ، ہاتھی بگان میں مہم بھی چلائے گی۔ نیومارکٹ و فٹ پاتھ کے ہاکروں کے لئے ماسک لازمی قرار دیا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے پر کولکتہ پولس سخت کارروائی کرے گی۔ سرکاری و غیر سرکاری بسوں میں ماسک ضروری ہے۔