ETV Bharat / bharat

Sufi Religious Leader Advice To Muslims مسلمانوں کا راہل گاندھی کی پد یاترا میں شرکت کرنا حرام ہے، صوفی مذہبی رہنما

صوفی مذہبی رہنما خواجہ سید معراج حسین صابری کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا راہل گاندھی کی پد یاترا میں شرکت کرنا حرام ہے۔ Sufi Religious Leader Advice To Muslims

مسلمانوں کا راہل گاندھی کی پد یاترا میں شرکت کرنا حرام ہے، صوفی مذہبی رہنما

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 7:09 AM IST

سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں صوفی مذہبی رہنما خواجہ سید معراج حسین صابری نے راہل گاندھی کی پد یاترا کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ سنیچر کو سنبھل میں خواجہ سید معراج حسین صابری نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کی پد یاترا میں شرکت کرنا مسلمانوں کے لیے حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے پی ایف آئی پر پابندی کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی بھی حمایت کی۔ Sufi Religious Leader Advice To Muslims

مسلمانوں کا راہل گاندھی کی پد یاترا میں شرکت کرنا حرام ہے

صوفی مذہبی رہنما اور ہریانہ حج کمیٹی کے رکن خواجہ سید معراج حسین صابری سنیچر کو سنبھل پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی 'سب کا ساتھ اور سب کا وکاس' کے نقش قدم پر کام کر رہے ہیں اور وہ ملک کو وشو گرو بنانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ PFI Ban صوفی خانقاہ ایسوسی ایشن نے پی ایف آئی پر پابندی کا خیرمقدم کیا

راہل گاندھی کی پد یاترا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے پد یاترا میں شرکت کرنا حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس خود کو جوڑنے میں کامیاب نہیں ہے تو وہ پد یاترا کے ذریعہ لوگوں کو کیسے جوڑے گی۔ راہل گاندھی کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کا خواب چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ 2024 میں نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے پی ایف آئی پر لگائی گئی پابندی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.