ETV Bharat / bharat

Kerala Train Fire Case کیرالہ ٹرین آتشزدگی معاملہ: ملزم نے پلکاڈ کے شورنور سے پیٹرول خریدا تھا - شاہ رخ سیفی

کیرالہ ٹرین آتشزدگی معاملے کے ملزم شاہ رخ سیفی نے کیرالہ کے ضلع پلکاڈ کے شورنور میں ٹرین سے اتر کر ایک آٹورکشا کرایہ پر لیا اور اپنے ڈرائیور سے ریلوے اسٹیشن سے دور ایک پیٹرول پمپ پر جانے کو کہا۔ ملزم نے شورنور پمپ سے پیٹرول خریدا اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر 2 اپریل کی رات الپوزا-کنور ایکسپریس ٹرین میں ساتھی مسافروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس میں تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔

Kerala train arson
Kerala train arson
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 11:23 AM IST

پلکاڈ (کیرالہ): کیرالہ ٹرین آتشزدگی کیس میں، پولیس کو اس بارے میں معلومات ملی کہ کس طرح ملزم نے جرم کرنے کے لیے پیٹرول حاصل کیا۔ ایک آٹورکشا ڈرائیور نے پولیس کو فلنگ اسٹیشن تلاش کرنے میں مدد کی جہاں سے ایلاتھور ٹرین آتشزدگی کیس میں ملزم شاہ رخ سیفی نے پیٹرول خریدا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے شورنور پٹرول پمپ سے پیٹرول خریدا اور پھر ٹرین میں آگ لگانے کے لیے اس کا استعمال کیا۔

شاہ رخ سیفی کی گرفتاری کا ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آٹو رکشا ڈرائیور نے ملزم شاہ رخ سیفی کو پہچان لیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے اپنے دوست کو شاہ رخ کے آٹو میں سوار ہونے کے بارے میں بتایا اور اس کے دوست نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے آٹو ڈرائیور سے تفصیلات جمع کیں اور شورنور پٹرول پمپ جاکر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی۔ فوٹیج سے، انہوں نے تصدیق کی کہ یہ شاہ رخ سیفی ہی تھا جس نے اسی دن اس پمپ سے پیٹرول خریدا تھا۔

پولیس نے اس معاملے کی مزید تفتیش کی تب پتہ چلا کہ ملزم شاہ رخ شورنور پر ٹرین سے اترا اور ریلوے اسٹیشن سے ایک آٹو رکشا کرایہ پر لیا۔ اس نے آٹو ڈرائیور کو ہدایت دی کہ وہ دور پٹرول پمپ پر چلے جائیں۔ یہ ریلوے اسٹیشن سے ڈیڑھ کلومیٹر دور تھا۔ ملزم نے قریبی پٹرول پمپ پر جانے سے گریز کیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ شاہ رخ نے تقریباً 14 گھنٹے شورنور میں گزارے۔ یاد رہے کہ ملزم نے 2 اپریل کی رات الپپوزا-کنور ایکسپریس ٹرین کے اندر ساتھی مسافروں پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس میں تین افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Kerala Train Fire Incident کیرالہ ٹرین آتشزنی معاملہ، شاہین باغ کے چار نوجوان پولیس حراست میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.