ETV Bharat / bharat

Kerala Police Raids کیرالہ پولیس نے پی ایف آئی کی ملکیت والے گھروں اور دکانوں پر چھاپے مارے

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 12:32 PM IST

پولیس کی طرف سے ضلع میں مختلف شاپنگ اداروں بشمول ہائپر مارکیٹس اور ریڈی میڈ دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے لیپ ٹاپ، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔ والاپٹنم میں پولیس نے ایک اکشے کیندر، ایک گودام اور ایک تجارتی ادارے پر چھاپہ مارا۔Kerala Police Raids

کیرالہ پولیس نے پی ایف آئی کی ملکیت والے گھروں اور دکانوں پر چھاپے مارے

کنور: کیرالہ پولیس نے اتوار کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ملکیت والے گھروں، دکانوں اور اداروں پر چھاپے مارے اور موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت مختلف الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کنور کے ڈی سی پی کے رتنا کمار کی قیادت میں چھاپے شام 5 بجے شروع ہوئے اور دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہے۔ کنور سٹی پولیس نے پی ایف آئی رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ پاپینیسری، والاپٹنم، اریٹی، متنور اور کنناپورم پولیس اسٹیشنوں نے بھی اپنے دائرہ اختیار میں چھاپے مارے۔ پولیس کی طرف سے ضلع میں مختلف شاپنگ اداروں بشمول ہائپر مارکیٹس اور ریڈی میڈ دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔پولیس نے لیپ ٹاپ، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔والاپٹنم میں پولیس نے ایک اکشے کیندر، ایک گودام اور ایک تجارتی ادارے پر چھاپہ مارا۔ Kerala Police conducts raids at houses, shops owned by PFI

پولیس نے دکان اور اسٹیبلشمنٹ کے مالکان کو بھی پیر کی صبح رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اس بات کی جانچ کے لیے ضبط کی گئی ہیں کہ آیا وہ بیرونی ممالک سے فنڈز وصول کر رہے تھے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:۔ PFI calls for Kerala bandh کیرالہ بند کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 11 ریاستوں میں چھاپے مارے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ "11 ریاستوں میں ایک بڑی کارروائی کے دروان این آئی اے، ای ڈی اور ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔" وہیں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے گزشتہ جمعہ کو کیرالہ بند کی کال دی تھی۔ کیرالہ پولیس نے بند کے دوران مختلف پرتشدد واقعات کے سلسلے میں 170 لوگوں کو گرفتار کیا جبکہ 368 کو حراست میں لیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.