ETV Bharat / bharat

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سبریمالا کا دورہ کیا - سبریمالا

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے روایتی مالا پہن کر سبریمالا مندر کا پہاڑی سفر بھی کیا اور ہر عقیدت مندوں کی طرح اپنے سر پر "ایرومدی کیتھو" اٹھایا۔ اتوار کے روز خان نے لارڈ آیپپا کے درشن کیے۔

کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے سبریمالا کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 11:11 AM IST

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اتوار کے روز سبریمالا مندر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لارڈ آیپپا کا درشن کیا۔

پہاڑی کا پانچ کلومیٹر کا سفر کرنے کے دوران انہوں نے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے مالا بھی پہنا اور تمام عقیدت مندوں کی طرح اپنے سر پر "ایرومدی کیتھو" اٹھایا۔

واضح رہے کہ سبریمالا مندر تب سے سرخیوں میں ہیں جب سپریم کورٹ نے سنہ 2018 میں 10 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کو سبریمالا مندر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی ۔مندر انتظامیہ کے مطابق، اس عمر کی خواتین کے مندر میں داخلہ پر روک اس لئے لگائی گئی ہے کیوں کہ وہ حیض کی مدت کے دوران پاک نہیں رہ پاتی ہیں۔

پنارائی وجین کی سربراہی میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔جس کے بعد بی جے پی-آر ایس ایس کی سربراہی میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا اور عقیدت مندوں نے ان تمام خواتین کو روک دیا جس نے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

وہیں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے ذریعہ اس معاملے پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.