آگرہ: ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین کشمیری طلبا کو پیر کی شام ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ تینوں طلبا کی ضمانت عدالت نے منظور کر لی۔Kashmiri Students Released On Bail
جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی ترجمان ناصر کھیہامی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار تینوں کشمیری طلبہ کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے تینوں طلبا شوکت احمد غنی، ارشد یوسف پال اور عنایت الطاف شیخ کو تقریباً ایک ماہ قبل ضمانت دی تھی اور آج گرفتاری سے 6 مہینے بعد رہا کیا گیا۔ انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یکم اپریل کو عدالت نے طلبا سے کہا تھا کہ وہ جیل سے رہا ہونے سے پہلے ذاتی بانڈ اور دو ضمانتیں جمع کرائیں۔ Kashmiri Students Released On Bail
یہ بھی پڑھیں: آگرہ: تین کشمیری طلباء گرفتار، یوپی اقلیتی کمیشن نے گرفتاری کی حمایت کی
واضح رہے کہ ذاتی بانڈ جمع نہ کرپانے کی وجہ سے ان طلبا کی رہائی ایک ماہ مؤخر ہوئی۔ تینون طلباء پر الزام لگایا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے جیتنے پر انہوں نے جشن منایا تھا اور اسے سماجی رابطہ کی سائٹ پر بھی وائرل کیا۔ اس پر کاروائی کرتے ہوئے کالج انتظامیہ نے تینوں طلبا کا ادارے سے اخراج کردیا اور بی جے پی رہنماؤں کی شکایت پر تھانہ جگدیش پور میں ایف ائی آر درج کر کے گرفتار کرلیا گیا تھا۔Kashmiri Students Released On Bail