ETV Bharat / bharat

Modi in Kashi Vishwanath Temple: 'کاشی وشوناتھ کاریڈور ملک کو روشن مستقبل کی طرف لے جائے گا'

author img

By

Published : Dec 13, 2021, 7:09 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دیرینہ پروجیکٹ کاشی وشوناتھ کاریڈور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ گلیارہ نئے ہندوستان کی ترقی کے سفر کا مظہر بن کر ابھرا ہے اور مستحکم ہندوستان کا گواہ بنے گا۔ یہ کاریڈور ہندوستان کو ایک فیصلہ کن سمت دے گا اور ملک کو روشن مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

Modi in Kashi Vishwanath Temple
کاشی وشوناتھ کاریڈور ملک کو روشن مستقبل کی طرف لے جائے گا

دو روزہ کاشی دورے پر وارانسی پہنچنے کے بعد مودی نے کاشی وشوناتھ کاریڈور احاطے کا افتتاح کرنے سے قبل دیگر مذہبی روسومات کی ادائیگی میں شرکت کی۔ کاشی وشوناتھ کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے اپنے خطاب میں اس پروجکٹ کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ کاشی نے جب بھی کروٹ لی ہے تب کاشی کا مستقبل تبدیل ہوا ہے۔ یہ گلیارہ ہماری استطاعت اور نصب العین کا گواہ ہے کہ اگر سوچ لیا جائے اور عزم مصمم کرلیا جائے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔

مودی نے ملکی باشندوں سے اپنی کوششوں سے نئی اونچائی تک لے جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ’ہزاروں سال پرانی کاشی سے میں ملکی باشندوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہندوستانی جہاں بھی ہے جس شعبے میں ہے وہ اپنے مثال کام جاری رکھیں۔ جس سے ملک ہر شعبے میں خودکفیل بن سکے۔ یہ گلیارہ ہماری استطاعت اور نصب العین کا گواہ ہے کہ اگر سوچ لیا جائے اور عزم مصمم کرلیا جائے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔رہندوستانی کی بازوؤں میں وہ طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ ہم ملک کے لئے دن رات ایک کرنا جانتے ہیں۔چیلنج کتنا بڑا کیوں نہ ہو ہم ہندوستانی مل کر اس سے نبردآزما ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Modi Inaugurates Kashi Vishwanath Dham: نریندر مودی نے کاشی وشوناتھ کوریڈور کا افتتاح کیا

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مع دیگر سادھوؤں اور دیگر معروف شخصیات کے ساتھ افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو کہ وزیر اعظم کے وارانسی میں اترتے ہیں صبح 11بجے سے شروع ہوگیا۔اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ پروجکٹ میں 800کروڑ روپئے خرچ ہوئے اور کل 33مہینے کا وقت لگا۔عالمی سہولیت سے لیس 23مختلف عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی مندر احاطے کے مذہبی شناخت کو برقرار دکھتے ہوئے قدیم مندروں کی تزئین کاری کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.