ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls 2023 کرناٹک کی جیت اجتماعی کوششوں کا نتیجہ، کھڑگے

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج اب آنے لگے ہیں، جہاں کانگریس کو ایک طرفہ اکثریت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس نتائج کے پر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ جیت اجتماعی کوششوں اور پارٹی ورکروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 13, 2023, 3:27 PM IST

Updated : May 13, 2023, 10:54 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی اور انتخابی نتائج کو عوام کی جیت اور کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کی اجتماعی کوششوں سے تعبیر کیا۔ کھڑگے نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے کانگریس پر جو اعتماد کیا ہے، پارٹی اس پر پورا اترے گی اور ریاست کی ترقی کے لئے جو ترجیحات طے کی گئی ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو سب سے پہلے شروع کیا جائے گا۔

جب کانگریس صدر سے پوچھا گیا کہ کس پارٹی کے لیڈر کرناٹک کی جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی کی شکست بتا رہے ہیں، تو انہوں نے کہا، "سچ یہ ہے کہ یہ انتخابی نتیجہ کرناٹک کے لوگوں کی جیت ہے، یہ جیت ان کی محنت ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکنان کے سخت محنت کا نتیجہ ہے۔' کانگریس نے کل شام انتخابات میں کامیاب اپنے امیدواروں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

انہوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت پر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانگریس کے لیڈران اور کارکنان ان انتخابی نتائج کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماج کے تمام طبقات کی جیت ہے۔ اس سوال پر کہ کرناٹک کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، کھڑگے نے کہاکہ 'ہمارے پاس لیڈر کے انتخاب کا عمل ہے۔ جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں ہم اسی عمل کے تحت کام کرتے ہیں۔ ہم ریاست میں مبصرین بھیجتے ہیں جو وہاں کے لیڈروں سے بات کرتے ہیں اور ان کی طرف سے جو رپورٹ آتی ہے اس پر ہائی کمان غور کرتا ہے اور پھر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون وزیر اعلیٰ بنے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election 2023 کرناٹک میں وزیر اعلی کون بنے گا؟ کانگریس میں ریس شروع

یواین آئی

Last Updated : May 13, 2023, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.