ETV Bharat / bharat

کرناٹک حکومت تیسری لہر کے لیے مستعد، 20 فیصد بیڈ بچوں کے لیے مختص

مہلک وباء کووڈ 19 کی ممکنہ تیسری لہر کے متعلق ریاستی وزیر برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کووڈ کی تیسری لہر سے لڑنے کی تیاری کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں۔ بشمول ضلع اور تعلقی ہسپتالوں میں 20 فیصد بستروں کو محفوظ کرنا اور بچوں کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا افتتاح کرنا۔

Karnataka government ready for third wave
کرناٹک حکومت تیسری لہر کے لیے مستعد
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 8:55 AM IST

بنگلور: داکٹر سدھاکر نے بتایا کہ ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی تجویز پر بچوں کو COVID کی ممکنہ تیسری لہر کے دوران زیادہ خطرے کے پیش نظر حکومت نے سرکاری اور نجی سطح پر 25870 آکسیجن سپورٹ بیڈ اور 502 پیڈیاٹرک وینٹی لیٹر تیار کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 285 پیڈیاٹریشنز، 1250 میڈیکل آفیسرز، 1202 نرسوں کے ساتھ ساتھ 6-7 جولائی کو بھرتی ہونے والے 85 پیڈیاٹریشنز کو کووڈ کی تیسری لہر کے علاج کے حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیدر: کامیاب زندگی کے لیے بچوں کا دینی تعلیم سے آراستہ ہونا نہایت ضروری

انہوں نے مزید کہا، "تمام مطلوبہ آلات اور انفراسٹرکچر کو تیار رکھا گیا ہے، ابھی کچھ اور سامان آنا باقی ہے، شاید 15 دن سے تین ہفتوں میں وہ ہسپتالوں میں دستیاب ہو جائیں گے".

کے سودھاکر نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی ضلع کے ہسپتالوں میں بستروں کی کمی نہیں ہوگی۔ تاہم ایسی صورت میں ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ بستر مہیا کروائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.