ETV Bharat / bharat

گلبرگہ: '' کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے لیے حکومت مالی امداد فراہم کرے'' - کسانوں کو کافی نقصان ہوا

کرناٹک کونسل کانگریس اپوزیشن رہنما ایس آر پاٹل نے گلبرگہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ میں حاضری دی۔

karnataka council congress
karnataka council congress
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 2:17 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 4:41 PM IST

کرناٹک کونسل کانگریس اپوزیشن رہنما ایس آر پاٹل نے کہا کہ صوفی سنتوں نے ہمیشہ ملک میں امن و بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے، گلبرگہ شہر صوفی سنتوں کا شہر ہے، یہا‍ں پر گنگا جمنی تہذیب دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس لیے یہاں کی قدیم اپا مندر اور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں حاضری دی۔

karnataka council congress

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی و دوسری لہر اور گزشتہ دنوں آئے سیلاب سے یہاں کے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے تاہم ایسے حالات میں مرکزی و ریاستی حکومت نے عوام کو امداد فراہم نہیں کی۔ حکومت یہاں کی عوام کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔

karnataka council congress
karnataka council congress

مزید پڑھیں:۔ کرناٹک: کانگریس رہنما کے چار ملازمین کورونا مثبت

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ابھی سے اسپتالوں میں بیڈس اور آکسیجن کی سہولیات فراہم کرائی جائے، ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت گلبرگہ میں ہوئی تھی لیکن یہاں مرکزی اور ریاستی حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے بہتر سہوت فراہم نہیں کرائی۔

ایس آر پاٹل نے کہا کہ کورونا وائرس سے یہاں کئی افراد کی اموات ہوئی ہے تاہم ان کے اہل خانہ کے لیے کوئی مالی امداد نہیں دی گئی، اس لئے ریاستی حکومت یہاں کے عوام کے لئے مالی امداد کا اعلان کریں۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 4:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.