ETV Bharat / bharat

Kanpur Dehat Incident ماں بیٹی کی موت کے معاملے میں ایس ڈی ایم، ایس ایچ او سمیت کئی پر ایف آئی آر درج

کانپور دیہات میں ماں بیٹی کی موت کے معاملے میں ایس ڈی ایم، ایس ایچ او، لیکھپال سمیت کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ Kanpur Dehat mother daughter death case

ماں بیٹی کی موت کے معاملے میں ایس ڈی ایم، ایس ایچ او سمیت کئی پر ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 11:33 AM IST

وائرل ویڈیو

کانپور : ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں ماں اور بیٹی کی جل کر موت کے معاملے میں ایس ڈی ایم میتھا جنیشور پرساد، دنیش کمار گوتم رورا تھانہ انچارج، لیکھپال اشوک سنگھ مڈولی گاؤں، رورہ کے رہنے والے جے سی وی ڈرائیور دیپک اور دیگر کئی لوگوں کے خلاف متاثرہ باپ کی تحریر پر پیر کی رات ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ بتادیں کہ انتظامیہ کی ٹیم تجاوزات کی زد میں آنے والے مندر کو گرانے گئی تھی۔ اس دوران مندر کے قریب جھونپڑی میں مبینہ طور پر آگ لگ گئی۔ اس میں ماں اور بیٹی زندہ جل گئیں۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی ٹیم نے گھر کو آگ لگا کر ماں اور بیٹی کو قتل کیا۔ اس پورے واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے کہ کس طرح ضلع انتظامیہ نے غریب خاندان کو دہشت زدہ کیا۔

معاملہ ضلع کے رورہ تھانہ علاقہ سے متعلق ہے۔ اکبر پور تحصیل انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ پر قتل کا الزام ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تحصیل انتظامیہ ناجائز تجاوزات ہٹانے پہنچے تھی۔ اس دوران متاثرہ اہل خانہ نے تجاوزات ہٹانے کے خلاف احتجاج کیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ تحصیل انتظامیہ نے گھر کو آگ لگائی ہے، جس سے ماں اور بیٹی کی جھلس کر موت ہو گئی۔ متاثرہ کے والد بھی خاندان کو بچاتے ہوئے شدید زخمی ہو گئے۔ وہیں اس واقعہ نے علاقے میں ہلچل مچا دی۔ انتظامی اہلکار موقع سے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:۔ نوئیڈا: تجاوزات کے خلاف نوئیڈا اتھارٹی کی بڑی کاروائی

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ہم نے 14 جنوری کو ڈی ایم کے دفتر پہنچ کر انصاف کی التجا کی۔ اس کے باوجود تحصیل انتظامیہ نے متاثرہ کا گھر مبینہ طور پر زبردستی منہدم کر دیا۔ ڈی ایم نے متاثرہ خاندان کو تین دن میں انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ متاثرہ کے لواحقین نے ضلعی انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ اہلکاروں نے ماں بیٹی کو آگ لگا دی۔ وہیں اس پورے واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گاؤں تک پہنچنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کس انداز میں بلڈوزر چلا رہی ہے، اس دوران دوسری طرف جھونپڑی میں آگ لگ جاتی ہے اور جھونپڑی دھویں سے جلنے لگتی ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

پولیس نے قانون گو نام نامعلوم، اشوک ڈکشٹ ساکنہ مڈولی گاؤں، انل ڈکشٹ ساکنہ مڈولی گاؤں، نرمل ڈکشٹ ساکنہ مڈولی گاؤں، وشال مڈولی گاؤں کا رہائشی، 10 سے 12 ساتھی نامعلوم، تین دیگر اکاؤنٹنٹ نامعلوم، 12 سے 15 خواتین اور مرد اور نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.