نئی دہلی: کلیم الحفیظ نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ مولانا مرحوم پایہ کے عالم دین کے ساتھ ساتھ ملنسار اور با اخلاق انسان تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی سرپرستی میں رامپور میں لڑکیوں کا مدرسہ جامعۃ الصالحات جیسے کئی بڑے ادارے چل رہے تھے۔ ان کے انتقال Death of Maulana Yusuf Islahiسے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کافی دنوں سے بیمار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
کلیم الحفیظ نے کہا کہ مولانا مرحوم میرے سرپرستوں میں سے تھے اور میرے بہت عزیز دوست ڈاکٹر سلمان اسعد کے والد تھے۔ اللہ مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل دے، امت کو نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین