ETV Bharat / bharat

KCR and Uddhav Thackeray Meeting: کے سی آر اور اُدھوٹھاکرے کی ملاقات بیس فروری کو متوقع - کے سی آر اور اُدھوٹھاکرے میں اتحاد

چندرشیکھرراو نے کہا تھا کہ وزیراعظم مودی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو اس کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بے دخل کرنا چاہیے۔ وزیراعلی کے دفتر نے کہا کہ ٹھاکرے کی دعوت پر چندر شیکھر راؤ ان سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات لنچ پر ہوگی۔

کے سی آر اور اُدھوٹھاکرے کی ملاقات 20 فروری کو متوقع

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 2:06 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھرراو کو مہاراشٹر کے ہم منصب رہنما اُدھوٹھاکرے نے فون کرتے ہوئے بی جے پی اور وزیراعظم مودی کے خلاف چندر شیکھر راؤ کی جد و جہد کی حمایت کی۔

کے چندر شیکھرراو 20 فروری کو پڑوسی ریاست مہاراشٹر کا دورہ کریں گے جہاں دارالحکومت ممبئی میں ان کی ملاقات وزیراعلی اُدھو ٹھاکرے سے ہوگی۔

یہ ملاقات مرکز کی مودی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہوگی۔

مہاراشٹر کے وزیراعلی نے وفاقی انصاف کے لئے چندر شیکھر راو کی جدوجہد کی مکمل حمایت کی ہے۔ اس بات کا دعوی کرتے ہوئے کہ وہ بی جے پی کے خلاف مختلف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Kerala CM Meets KCR: کیرالہ کے وزیراعلی نے حیدرآباد میں کے سی آر سے ملاقات کی

چندرشیکھرراو نے کہا تھا کہ وزیراعظم مودی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو اس کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بے دخل کرنا چاہئے۔ وزیراعلی کے دفتر نے کہا کہ ٹھاکرے کی دعوت پر راو ان سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات لنچ پر ہوگی۔

اس ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف چندرشیکھرراو کے احتجاج کو شیوسینا کی حمایت کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پہلے ہی تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی، راو کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ قبل ازیں منگل کو سابق وزیراعظم دیوے گوڑا نے تلنگانہ کے وزیراعلی سے فون پر بات کرتے ہوئے بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کے خلاف ان کی جدوجہد کی مکمل حمایت کی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.