ETV Bharat / bharat

New Chief Justice of India: جسٹس ادے امیش للت بھارت کے 49ویں چیف جسٹس مقرر - چیف جسٹس آف انڈیا

جسٹس ادے امیش للت آج بھارت کے 49ویں چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں۔ New Chief Justice of India

Justice Uday Umesh Lalit
جسٹس ادے امیش للت نئے چیف جسٹس آف انڈیا مقرر
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 5:56 PM IST

Updated : Aug 10, 2022, 7:07 PM IST

نئی دہلی: جسٹس اُدے امیش للت کو بدھ کو بھارت کا 49واں چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ 'آئین ہند کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے ذریعہ حاصل اختیارات کے تحت صدر جمہوریہ نے سُپریم کورٹ کے جج جسٹس اُدے اُمیش للت کو نیا چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اگلے چیف جسٹس کے لیے ان کے نام کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔ موجودہ چیف جسٹس این وی رمنا نے جسٹس ادے امیش للت کو اپنا جانشین مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ این وی رمنا 26 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ Justice Uday Umesh Lalit Appointed Chief Justice of India

صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو نے جسٹس اُدے اُمیش للت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر مقرر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔ جسٹس للت موجودہ چیف جسٹس این وی رمنا کی جگہ لیں گے۔ گذشتہ ہفتے این وی رمنا نے اپنے جانشین کے طور پر جسٹس اُدے اُمیش للت کے نام کی سفارش کی تھی۔ جسٹس یو یو للت 27 اگست سے چیف جسٹس آف انڈیا کا عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس این وی رمنا اس سے ایک دن پہلے 26 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے 24 اپریل 2021 کو ملک کے 48ویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا۔ این وی رنما نے جسٹس ایس اے بوبڈے کی جگہ لی تھی۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 'آئین کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے سُپریم کورٹ کے جج اُدے اُمیش للت کو بھارت کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق 27 اگست 2022 سے ہوگا۔

تین ماہ سے بھی کم ہوگی میعاد: جسٹس یو یو للت کی میعاد تین ماہ سے بھی کم ہوگی۔ وہ 8 نومبر کو 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس للت 9 نومبر 1957 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جون 1983 میں بطور وکیل کام کرنا شروع کیا اور دسمبر 1985 تک بامبے ہائی کورٹ میں پریکٹس کی۔ بعد میں وہ قانون کی پریکٹس کے لیے دہلی چلے گئے اور اپریل 2004 میں انہیں سُپریم کورٹ نے سینئر وکیل کے طور پر نامزد کیا۔ اس سے قبل انہیں 2G اسپیکٹرم مختص کیس کی سماعت کے لیے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 13 اگست 2014 کو سُپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر جسٹس اُدے اُمیش للت کی میعاد تین ماہ سے بھی کم ہوگی کیونکہ وہ رواں برس 8 نومبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Aug 10, 2022, 7:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.