ETV Bharat / bharat

Mumbai Skywalk School: ممبئی میں اسکائی واک پر اسکول

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 7:34 PM IST

ممبئی کے مضافات میں واقع اسکائی واک بوریولی ریلوے اسٹیشن سے متصل ہے۔ اسے عوام کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ان کی سہولت کے لئے بنایا گیا، لیکن یہ اسکائی واک بھی فٹ پاتھ کی طرح افلاس و غربت کی زندگی جینے والوں کا مسکن بن گیا۔

junoon organization provides education of poor students in mumbai
ممبئی میں اسکائی واک پر اسکول

فٹ پاتھ پر ہی اب افلاس و غربت کی زندگی جینے والوں کی گزر بسر ہورہی ہے۔ غربت وافلاس کے سبب ان کے اپنے بچوں کے مستقبل کو لیکر کچھ بہتر سوچنے کی قوت بھی ان میں نہیں ہوتی، لیکن کچھ ایسے لوگ ہیں جو ان ننھے بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھالیتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ دنیا انہیں نظر انداز کرچکی ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو اس طبقے اور افلاس و غربت کی باہوں میں قید ننھے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھالیتے ہیں۔ یہاں ذات پات اور مذہب سب بالائے طاق رکھ کر ان ننھے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

junoon organization provides education of poor students in mumbai
غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کراتی یہ بیٹیاں

یہ ذمہ داری لینے والی 24 برس کی دوشیزہ ہیمانتی سین ہیں جو روزانہ ان ننھے بچوں کو اسی فٹ پاتھ پر بچوں کو تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں۔

ہیمانتی جنون نام کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ ہیں۔ ہیمانتی کہتی ہیں کہ ابتداء میں یہ کام تھوڑا مشکل تھا لیکن ہم نے جب ان لوگوں سے ملاقات کی اور تعلیم کی اہمیت انہیں سمجھائی اور جب انہیں پتا چلا کہ اسکول خود ان کی دہلیز پر ہے تو انہوں نے انکار بھی نہیں کیا۔

ہیمانتی اس وقت ممبئی کے متعدد علاقوں میں 70 سے زائد بچوں کے گھروں میں علم کی شمع روشن کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ننھے بچوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ان کے ذریعے ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کیسے کی جائے اس کی تیاری وہ ابھی سے کررہی ہیں تاکہ ان کی بنیاد مضبوط ومستحکم کی جاسکے اور اس کے بعد ان کا ایڈمیشن اسکول میں کرانے کی بھی زمہ داری انہوں نے لے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:ممبئی میں ڈھابے پر مغلائی کھانا کھانے والوں کے لئے 'شاہی تندوری پلاٹر'

ملک کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے حالیہ بیان میں یہ واضح کردیا ہے کہ ملک میں آج بھی 15 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، جنہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کی مہم جاری ہے۔ اس کے لئے نئی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔ لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ پالیسیاں ان لوگوں تک آخر کیوں نہیں پہنچ پاتی ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.