ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ٹو ون ورلڈ اسپورٹس کے زیرِ اہتمام جونئیر پرو کبڈی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ٹو ون ورلڈ اسپورٹس کی اپنی نوعیت کی پہلی جونیئر پرو کبڈی لیگ ہوگی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آٹھ مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی جو فرنچائزی آئی پی ایل فارمیٹ کے تحت ہوگا۔ ہر ٹیم میں 14 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اس طرح آٹھ ٹیموں میں مجموعی 112 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس جونئیر پرو کبڈی کے لیے بھارت کے مختلف حصوں میں ٹرائل کیمپ منعقد کرکے ایمیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا کے کوچز کی نگرانی میں 112کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی، جنہیں آٹھ مختلف ٹیموں میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پوری چمپئن شپ پرائیویٹ ہوگی یہ اے کے ایف آئی سے منظور شدہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوئیڈا میں 27 ستمبر سے 30 نومبر تک تین ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔ 13 نومبرکو ڈرافٹنگ ایونٹ ہوگا۔ پرو جونئیر کبڈی لیگ کے میچز یکم دسمبر سے 30 دسمبر تک گوا میں کھیلے جائیں گے۔ اس کا فائنل میچ 31 دسمبر کو گوا میں ہی کھیلا جائے گا۔
سمیر ملک کے مطابق ابتدائی چار ٹیموں کو نقد انعامات دیے جائیں گے- پہلی پوزیشن والی ٹیم کوئی گیارہ لاکھ، دوسری کو 8 لاکھ، تیسری کو سات لاکھ اور چوتھی ٹیم کو 5 لاکھ روپے نقد دیئے جائیں گے۔
سمیر ملک نے یہ بھی کہا کہ یہ جونئیر کبڈی قومی چیمپئن شپ ہو گی لیکن اس کے بعد بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی جس میں غیر ملکی باکسر بھی حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:۔ کبڈی میں ابھرتی ہوئی کشمیری خاتون کھلاڑی۔۔
شرکت کرنے والی فرینچائزی ٹیمیں درج ذیل ہیں:۔
دہلی ڈریفٹر
بنگلور بیئر
کولکاتہ ہاک
پٹنہ پرائڈ
یوپی اسپرٹن
ممبئ ہلک
گجرات اسٹورم
راجستھان ٹروپس