ETV Bharat / bharat

Juloos Ghousiya جلوس غوثیہ شان و شوکت سے نکالا جائے گا: مفتی عرفان میاں - اترپردیش میں جلوس غوثیہ کا انعقاد

مفتی عرفان میاں فرنگی محلی نے بتایا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا فانی میں آخری نبی بن کر عظمتیں سمیٹیں کیونکہ نبوت کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے اب کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ لیکن انسانوں کی ہدایت کے لیے اولیاء اعظم کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا۔ لہٰذا ہمیں غور کرنا چاہیے کہ اللہ اور اس کے بندوں سے محبت کریں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت بنائیں۔ Juloos Ghousiya

Juloos Ghousiya
Juloos Ghousiya
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 6:53 AM IST

لکھنؤ: مفتی ابوالعرفان میاں فرنگی محلی کے زیر نگرانی مشن کے ہیڈ آفس فرنگی محل میں اجلاس ہوا جس میں سید اقبال ہاشمی، شیخ شاکر علی مینائی، ڈاکٹر احسان اللہ نائب، سید احمد ندیم، ایڈوکیٹ طارق ہاشمی سید راشد معراج، مولانا عفان عتیق فرنگی محلی, ایڈووکیٹ فیضان فرنگی محلی، حافظ شکیل نظامی نے خصوصی طور پر جلوسِ غوثیہ اور جشن غوث الوری کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔Juloos Ghousiya

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ بحرالعلوم فرنگی محل فیض اللہ گنج میں منائے جانے والے پانچ روزہ جشن غوث الوری اور درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ سے برآمد ہو کر میڈیکل کالج میں حضرت حاجی الحرمین کی درگاہ پر سلام کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا۔ Juloos Ghousiya

قاضی شہر مفتی ابو العرفان میاں نے کہا کہ ماہ ربیع الثانی حضرت غوث اعظم ؓ کی نسبت سے ہے اس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان آپ کی یاد میں جمع ہوتے ہیں اور جلوس غوثیہ نکالتے ہیں۔ حضور غوث اعظمؓ کی یاد میں عام لنگر اور مختلف طریقوں سے ایصال ثواب کی محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مفتی عرفان میاں فرنگی محلی نے بتایا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا فانی میں آخری نبی بن کر عظمتیں سمیٹیں کیونکہ نبوت کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے اب کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ لیکن انسانوں کی ہدایت کے لیے اولیاء اعظم کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا۔ لہٰذا ہمیں غور کرنا چاہیے کہ اللہ اور اس کے بندوں سے محبت کریں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت بنائیں۔

مفتی ابو العرفان میاں فرنگی محلی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گیارہویں شریف کے مبارک موقع پر 7 نومبر کو صبح 11:30 بجے دن حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ سے جلوس کی غوثیہ پورے شان و شوکت کے ساتھ نکالا جائے گا۔ جو میڈیکل کالج میں واقع حضرت حاجی الحرمین صاحب کی درگاہ پر جائیں گے۔

سید اقبال ہاشمی نے تمام ذمہ داران اور میٹنگ میں موجود لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ تیاریوں کو تیز کر دیں اور بروقت جلوس کی شان و شوکت کو آگے بڑھا دیں۔ سید احمد ندیم نے بتایا کہ ضلع کے عہدیدار جلد ہی مشن کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور ضلع انتظامیہ سے درخواست کریں گے کہ وہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کریں۔

مولانا عفان عتیق فرنگی محلی نے بتایا کہ جامعہ بحرالعلوم فرنگی محل میں 5 روزہ تقریبات جو کہ 5 ربیع الثانی سے 10 ربیع الثانی تک ہوں گی، ان کی تیاریاں جلد مکمل کرلی جائیں گی۔ پروگرام کا آغاز نماز ظہر سے ہوگا اور عصر تک ختم ہوگا، عوام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل ہے۔ شیخ شاکر علی مینائی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس غوثیہ کے مبارک موقع پر میری طرف سے درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ پر دوپہر ایک بجے سے عام لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجلاس میں خصوصی طور پر مولانا یار محمد، مولانا وجیہ الدین، مولانا فخر الدین، قاری شاہ جہاں، اظہار نظامی، مقصود احمد، اسرار احمد، حاجی مشاہدی صاحب کھدرا، وارث علی، پرویز احمد، مزکی بقائی، دلشاد احمد، سید مشاہد شمشاد ، سید فراز، محمد رئیس، علیم احمد، شاہنواز خان وغیرہ موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.