ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے تمام چیف میڈیکل اافسران اور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی ہے کہ تمام اضلاع میں آر بی ایس سے وابستہ ٹیموں کو سکولز میں کورونا مخالف قوائد و ضوابط کی عمل آوری پر تعینات کریں۔ Implementation SOPs in Educational Institutions of JK
ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے سرکولر میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سکولز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں تمام چیف اور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ آر بی ایس کے ملازمین پر مشتمل ٹیموں کو کورونا مخالف قوائد و ضوابط کے بارے میں تربیت فراہم کریں تاکہ وہ سکولز اور کالجز میں کورونا مخالف قوائد و ضوابط کی عمل آوری کو یقینی بنا سکیں۔
مزید پڑھیں:۔ بچوں کی اموات کے خلاف پینتھرز پارٹی کا احتجاج
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چیف اور بلاک میڈیکل افسران ان ٹیموں کو اپنے اضلاع میں تعینات کریں تاکہ اسکولز اور کالجز میں کورونا کے رہنما خطوط کی عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔