لکھنؤ: متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی نے خودکشی کی بات کہی ہے۔ سپریم کورٹ سے ملنے والی سرزنش کے بعد وہ دوبارہ جیل جانے والے ہیں لیکن اس سے پہلے جتیندر تیاگی نے کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد سناتن دھرم میں آئے لیکن یہاں بھی انہیں پیار و محبت نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں ہے۔ Tyagi Alias Rizvi Expressed Desire Commit Suicide
انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ 14 سو سال کے بعد میں نے گھر واپسی کی اور سناتن دھرم کو قبول کیا۔ میں پہلے ہی سناتن دھرم سے متاثر تھا لیکن میرے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا جیسے کوئی بہت پرانا رشتہ دار گھر واپس آیا ہو۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں وہ پیار ملا جو ہمیں گھر میں ملنا چاہیے تھا۔ تیاگی نے کہا کہ آج میں بہت کھل کر بات کر رہا ہوں کیونکہ میں بہت ڈپریشن میں ہوں اور اب میری زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دشمنوں کے ہاتھوں مرنے سے پہلے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں سناتن دھرم میں ہوں اور مرتے دم تک سناتن میں رہوں گا۔
مزید پڑھیں:۔ Wasim Rizvi Slept On Road: وسیم رضوی عرف جتیندر سنگھ تیاگی فٹ باتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور
ہندو مذہب میں آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے میرا ساتھ دیا لیکن شروع میں جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا، بعد میں وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔ آج میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سناتن دھرم میں یقین رکھنے والے لوگ باہمی تقسیم کا شکار ہیں۔ کچھ سیاسی جماعتیں ووٹ بینک حاصل کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیتی ہیں۔ تیاگی نے کہا کہ اگر ہمارے مذہب میں باہمی تقسیم نہ ہوتی تو ہم ہزار سال تک غلام نہ رہتے۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ تین ماہ سے میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت پر باہر آنے والے تیاگی کو سپریم کورٹ نے جیل کا راستہ دکھایا ہے۔ ان کے باہر رہنے کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔