ETV Bharat / bharat

Jitendra Tyagi Surrendered in Haridwar Court جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی نے ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی - ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں جتیندر تیاگی کی خودسپردگی

جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی نے آج ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کردی، جس کے بعد ان کو جیل بھیج دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے 29 اگست کو دیے گئے حکم کے مطابق انہیں آج عدالت میں خودسپردگی کرنی تھی۔ Jitendra Tyagi Surrendered In Haridwar Court

جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی نے ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 10:57 PM IST

ہریدوار: دسمبر 2021 میں ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے جتیندر نارائن تیاگی نے جمعہ کی صبح ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی، جس کے بعد تیاگی کو جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ جتیندر نارائن تیاگی کی عبوری ضمانت ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے 29 اگست کو دیئے گئے حکم کے مطابق انہیں آج عدالت میں خودسپردگی کرنی تھی۔ jitendra narayan tyagi surrendered in haridwar court

جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی نے ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی

عدالت میں خودسپردگی کرنے سے پہلے جتیندر نارائن تیاگی اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری سے ملنے پہنچے۔ اس دوران شمبھاوی پیتھادھیشور اور کالی سینا کے سربراہ سوامی آنند سوروپ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوران جتیندر نارائن تیاگی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جوالاپور کے لوگوں نے جیل کے اندر ہی ان کے قتل کی سازش کی تھی، لیکن جیل انتظامیہ کی سختی کی وجہ سے وہ اس سازش کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے۔

مزید پڑھیں:۔ Tyagi Alias Rizvi on Suicide جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی نے ویڈیو پیغام میں خودکشی کی بات کہی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں انہوں نے خودکشی کی بات کہی تھی، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کافی غور و فکر کے بعد سناتن دھرم میں آئے لیکن یہاں بھی انہیں پیار و محبت نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو مذہب میں آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے میرا ساتھ دیا لیکن شروع میں جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا، بعد میں وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔ آج میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سناتن دھرم میں یقین رکھنے والے لوگ باہمی تقسیم کا شکار ہیں۔ کچھ سیاسی جماعتیں ووٹ بینک حاصل کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیتی ہیں۔ تیاگی نے کہا کہ اگر ہمارے مذہب میں باہمی تقسیم نہ ہوتی تو ہم ہزار سال تک غلام نہ رہتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.