ETV Bharat / bharat

Mob Violence and Mob Lynching Bill 2021: جھارکھنڈ اسمبلی میں 'انسداد ہجومی تشدد اور موب لنچنگ' بل 2021 منظور - موب لنچنگ پر قابوپانے کے لیے اقدامات

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان جھارکھنڈ اسمبلی نے سرمائی اجلاس کے چوتھے دن Mob Violence and Mob Lynching Bill 2021 انسداد ہجومی تشدد اور موب لنچنگ بل کو منظوری دے دی۔

Jharkhand passes Prevention of Mob Violence and Mob Lynching Bill 2021
جھارکھنڈ اسمبلی میں 'انسداد ہجومی تشدد اور موب لنچنگ' بل 2021 منظور
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 10:46 PM IST

جھارکھنڈ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے چوتھے دن ایوان نے آج بی جے پی اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے درمیان جھارکھنڈ' ہجومی تشدد اور موب لنچنگ روک تھام بل 2021 ' Prevention of Mob Violence and Mob Lynching Bill کو منظوری دے دی ہے۔

اپوزیشن اراکین کی جانب سے بل کو منتخب کمیٹی کو سونپنے اور کئی ترامیم کی بھی تجویز دی، جسے خارج کر دیا گیا۔

اس سے قبل ایوان میں کاغذات پھاڑنے سے ناراض اسمبلی اسپیکر نے ہزاری باغ کے بی جے پی رکن اسمبلی منیش جیسوال کو سرمائی سیشن کے بقیہ مدت کے لیے ایوان سے معطل کردیا۔

رکن اسمبلی جیسوال کی معطلی کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا۔ احتجاج میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے ایوان میں کئی طرح کے کاغذات کے ٹکڑے پھاڑکراڑائے وہیں پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم نے کاپی پھاڑنے پر اعتراض کیا۔ حزب اقتدار کے رکن اسمبلی پردیپ یادو نے بھی منیش جیسوال کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ذات سرٹیفکٹ کے سلسلے میں بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں اب اسکولوں میں ہی ذات سرٹیفکٹ بنائے جاسکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ 29 دسمبر کے بعد سے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں ہی سرٹیفکٹ بنوائے جاسکیں گے، سبھی جماعت کے طالب علم ذات سرٹیفکٹ بناسکیں گے۔ اسمبلی سیشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ مسٹر سورین نے یہ بات کہی۔

ذات سرٹیفکٹ بنانے کے لیے سلیف ڈکلیریشن کے سلسلے میں بی جے پی رکن اسمبلی نیل کنٹھ سنگھ منڈا نے سوال اٹھایا تھا۔ اس پر وزیراعلیٰ مسٹر سورین نے کہاکہ ذات سرٹیفکٹ پر حکومت نے نوٹس لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ 29 دسمبر کے بعد ریاست کے پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں میں طلباءکے ذات سرٹیفکٹ بنائے جاسکیں گے۔ یہ سہولت صرف 8 ویں یا 9 ویں جماعت کے طلباءکے لیے نہیں ہوگی، بلکہ ہر جماعت کے طلباءاسکول میں ہی ذات سرٹیفکٹ بنواسکیں گے۔

دریں اثناءحزب اقتدار اور اپوزیشن کے مابین نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔

وزیر اعلیٰ مسٹر سورین نے کہاکہ وہ ایوان میں جھارکھنڈ کے لوگوں کاکام کرنے کے لیے بیٹھے ہیں، نہ کہ بنگلہ دیشی یا پاکستانی کے لیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.