ETV Bharat / bharat

JDU Membership Drive گیا میں جے ڈی یو کی رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری

گیا میں جے ڈی یو کی رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت جے ڈی یو رہنما مولانا نورانی نے متعدد مسلم نوجوانوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ JDU Membership Drive

JDU Membership Drive
گیا میں جے ڈی یو کی رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 9:00 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں جے ڈی یو کی جانب سے رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کڑی کے تحت آج مولانا عمر نورانی ریاستی جنرل سکریٹری نے درجنوں مسلم نوجوانوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ پارٹی کی طرف سے ریاستی سطح پر ممبرسازی مہم جاری ہے۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا عمر نورانی نے کہاکہ بہار اور ملک کی ترقی کے لیے نوجوان آگے آئیں۔JDU Membership Drive in gaya

انہوں نے کہاکہ ضلع میں پارٹی کی طرف سے جو ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس کی طرف تیزی سے کام بڑھا ہے۔ اب تک ضلع میں دس ہزار مسلم نوجوانوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ہے۔ جب پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا اختتام ہوگا تب ضلع گیا میں اقلیتی شعبہ جے ڈی یو کی طرف سے ان کی قیادت میں ایک بڑا جلسہ ہوگا اور حکومت اور وزیراعلی نتیش کمار کے کاموں اور منصوبوں کے تعلق سے جانکاری فراہم کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دوران اقلیتی طبقے کو جوڑنے پر زور دیا گیا ہے۔ پارٹی کے مسلم رہنماوں کی جانب سے اس مہم کو کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Minority cell JDU Gaya: گیا میں جے ڈی یو کی جائزہ میٹنگ میں مسلمانوں کی نمائندگی اور شمولیت پر زور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.