ETV Bharat / bharat

SIO on Jan Aakrosh Rally جن آکروش ریلیاں تشویشناک اور معاشرے کے لیے نقصاندہ، ایس آئی او - جن آکروش ریلی پر جماعت اسلامی کا ردعمل

ملک کے مختلف علاقوں میں 'ہندو جن آکروش مورچہ' کے تحت مختلف ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس معاملے پر جماعت اسلامی ممبئی میٹرو کا کہنا ہے کہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ ریلیاں نفرت انگیز تقاریر سے بھری پڑی ہیں، جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جن آکروش ریلیاں تشویشناک اور معاشرے کے لیے نقصاندہ، ایس آئی او

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 8:34 PM IST

جن آکروش ریلیاں تشویشناک اور معاشرے کے لیے نقصاندہ، ایس آئی او

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ چند مہینوں سے 'ہندو جن آکروش مورچہ' کے تحت مختلف ریلیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ ان ریلیوں میں 'لو جہاد'، 'زمین جہاد'، 'زبردستی تبدیلی مذہب' وغیرہ موضوعات پر تشویشناک خیالات کا اظہار اور مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس معاملے پر ابو عاصم اعظمی اور شاکر شیخ نے کہا کہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ ریلیاں نفرت انگیز تقاریر سے بھری پڑی ہیں، جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ریلیوں کے منفی اثرات کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی ریلیاں، فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس طرح کی ریلیاں آئینی اقدار اور بھائی چارے کے جذبے کے بھی خلاف ہیں جو ہمارے معاشرے کے اہم اقدار ہے۔ اس کے علاوہ 'لو جہاد' کا مسئلہ جو دائیں بازو کے گروہوں کی طرف سے مسلسل اٹھایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ اور کئی ہائی کورٹز نے متعدد مواقع پر مشاہدہ کیا ہے کہ 'لو جہاد' ایک خیالی اختراح کے سوا کچھ نہیں ہے اور 'لو جہاد' جیسے جھوٹے دعووں کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ تاہم یہ گروہ اب بھی اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے اسکا استعمال کررہا ہے۔ تفرقہ بازی اور نفرت کی اس مہم کا مقابلہ کرنے کے لیے، SIO جنوبی مہاراشٹر زون نے ایک مہم" جن آکروش نہیں - جن سد بھاو" کا فیصلہ لیا ہے۔ اس مہم کے ذریعے تنظیم کا مقصد مختلف کمیونٹیز کے درمیان خلیج کو پاٹنا اور اعتماد اور ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ محبت اور یکجہتی کے اس پیغام کو فروغ دینے کے لیے SIO مختلف اضلاع میں پریس کانفرنسوں، بین المذاہب افطار اور دیگر سرگرمیوں کی ایک سیریز کا انعقاد کرے گی۔

وہیں اس معاملے پر مزدور یونین لیڈر وشواس اٹگی نے کہا کہ ' ایس آئی او کی یہ مہم _جن آکروش نہیں - جن سدبھاؤ_ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میری تمام طلبہ تنظیموں سے گذارش ہے کہ اس مہم میں بڑے پیمانے پر شامل ہو کر یک جہتی کے پیغام کو عام کریں۔" ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ریاستی و مرکزی حکومت کی لاپرواہی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی منافرتی مہمات سے ملک کی ترقی کے لئے رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، حکومت نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف وقت پر کاروائی کرنا چاہیے۔

ایس آئی او کے ریاستی صدر اعتصام حامی خان نے کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ نفرت اور تفرقہ بازی کے اس حملے کے سامنے ہماری خاموشی نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔ اس تفرقہ انگیز مہم کے لیے مذہب کا سہارا لیا جا رہا ہے جو درحقیقت تمام مذہبی نظریات کے بھی خلاف ہے۔ سماج کی تعمیر میں مذہب کا بہت مثبت کردار ہوتا ہے۔ تشدد اور نفرت کی بجائے تعمیری مکالمہ، اور بات چیت ہمارے معاشرہ میں یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتےہیں۔ اس کے علاوہ اس پریس کانفرنس میں ڈاکٹر سلیم خان (نائب امیر جماعت اسلامی مہاراشٹر)، شاکر شیخ (جماعت اسلامی ممبئی میٹرو) اور سپریم کورٹ کے وکیل راکیش راٹھوڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hindu Jan Aakrosh Morcha Rally مبینہ لو جہاد اور لینڈ جہاد کے خلاف نوی ممبئی میں ریلی، مسلمانوں کے معاشی بائیکات کی کال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.