شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر Encounter in Shopian شروع ہوا۔ ضلع کے حسن پورہ امام صاحب علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر جاری ہے جس میں تین عسکریت پسند کے ہلاک Three militants killed in shopian encounter ہونے کی خبر ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے ہشن پورہ ناگہ بل امام صاحب علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔ سکیورٹی فورسز جب ایک مشتبہ مکان کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد جوابی کارروائی میں فائرنگ کے دوران تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت فی الحال سکیورٹی فورسز نے ظاہر نہیں کیا ہے ۔ علاقے میں ابھی فورسز اہلکاروں کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے، جبکہ فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔ Three militants killed in shopian encounter
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور مقامی نوجوانوں کو جنگجو تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے میں پیش پیش تھے۔
وہیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ شوپیاں کے ناگہ بل گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہاکہ فرار ہونے کے سبھی راستے مسدود پاکر ملی ٹینٹوں نے سلامتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔Three militants killed in shopian encounter
اے ڈی جی پی وجے کمار نے مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت دانش خورشید بٹ، تنویر وانی اور توصیف بٹ کے بطور کی۔ انہوں نے بتایا کہ دانش بٹ نامی ملی ٹینٹ متعد د کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔Three militants killed in shopian encounter