ETV Bharat / bharat

نرسنگھانند سرسوتی کو گرفتار کرنے کا جمعیت علمائے ہند نے کیا مطالبہ

جمعیت علمائے ہند نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے نرسنگھانند سرسوتی کو ایک ہفتہ کے اندر گرفتار کیا جائے نہیں تو شہر میں ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا۔

نرسنگھانند سرسوتی کو گرفتار کرنے جمعیت علمائے ہند کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 5:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ رحمت نگر میں واقع مدرسہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت جمعیت علمائے ہند کے مغربی جرنل سیکریٹری قاری ذاکر حسین نے کی۔

نرسنگھانند سرسوتی کو گرفتار کرنے جمعیت علمائے ہند کا مطالبہ

اس میں حضور پاک سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے نرسنگھانند سرسوتی کے بیانات پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور میٹنگ میں کہا گیا کی ہماری جانب سے ایک میمورنڈم ریاستیں وزیراعلی اور وزیر داخلہ کو بھیجا جائے گا۔

اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے نرسنگھانند سرسوتی کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرفتار کر اس پر راسوکا کی کاروائی کی جائے اگر حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو جمعیت علمائے ہند کی جانب سے شہر میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں جمعیت علمائے ہند کے کارکنان کے ساتھ ساتھ شہر کے معززین علمائے دین شریک رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.