ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: جمعیۃ علماء ہند نے1991 ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی - جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی

جمعیۃ علماء ہند نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ’’ایسی متعدد مساجد کی فہرست ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مساجد مبینہ طور پر ہندو مندروں کو تباہ کر کے بنائی گئی تھیں۔ Gyanvapi Masjid Row

جمعیۃ علماء ہند نے ایکٹ 1991 کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 9:28 AM IST

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اس پر زور دیا ہے کہ وہ عبادت گاہوں (خصوصی دفعات) ایکٹ 1991 کی بعض دفعات کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور نہ کرے۔تنظیم نے مفاد عامہ کی عرضی (PIL) میں شامل کرنے کی کوشش کی جس میں ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے ایکٹ کے آئینی جواز کو چیلنج کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس ایکٹ کے خلاف عرضی پر غور کرنے سے بھارت میں لاتعداد مساجد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے دروازے کھل جائیں گے۔ تنظیم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ’’ایسی متعدد مساجد کی فہرست ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مساجد مبینہ طور پر ہندو مندروں کو تباہ کر کے بنائی گئی تھیں۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر موجودہ عرضی پر غور کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کی متعدد مساجد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے دروازے کھل جائیں گے اور ایودھیا تنازعہ کے نتیجے میں ملک جس مذہبی تفریق سے نکل رہا ہے وہ مزید بڑھے گا۔ جمعیۃ نے کہا کہ یہ ایکٹ اندرونی طور پر ایک سیکولر ریاست کی ذمہ داریوں سے متعلق ہے اور تمام مذاہب کی برابری کے لیے بھارت کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔Jamiat Ulama i Hind moves SC against pleas challenging Places of Worship Act

مزید پڑھیں:۔ Conference of Jamiat Ulema-e-Hind in Deoband: جمعیة علماء کے اجلاس میں گیان واپی مسجد اور متھرا عید گاہ سے متعلق بھی تجویز پیش کی گئی

سپریم کورٹ نے مارچ 2021 میں مرکز سے کہا تھا کہ وہ اپادھیائے کی درخواست کا جواب دے جس میں 1991 کے ایکٹ کی بعض دفعات کی صداقت کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں عبادت کی جگہ پر دوبارہ دعویٰ کرنے یا اس کے کردار میں تبدیلی کے لیے مقدمہ دائر کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایکٹ کے بعض حصوں کی آئینی جواز کو چیلنج کرتے ہوئے کئی عرضیاں دائر کی گئی تھیں، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ایکٹ سیکولرازم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.