کے کستوری رنگن سابق سربراہ اسرو اور خلائی سائنس داں کی صدارت میں 12 رکنی کمیٹی 4 قومی نصابی خاکہ تیار کریں گی۔ یعنی اسکولی نظامِ تعلیم کے لیے قومی نصابی خاکہ، قومی خاکہ برائے اطفال نگہداشت و تعلیم، اساتذہ کی تعلیم و تربیت سے متعلق قومی نصاب کا خاکہ اور تعلیم بالغاں کے لیے قومی نصاب کا خاکہ۔
یہ کمیٹی نصابی اصلاحات کے متعلق قومی نصاب تعلیم 2020 کی سفارشات کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے اسکولی نظام تعلیم، تعلیم برائے اطفال نگہداشت و تعلیم (ای سی سی ای) تربیت اساتذہ اور تعلیم بالغاں کے مختلف و متنوع پہلوؤں پر تبادلہ خیالات کرے گی۔
مذکورہ چاروں شعبوں کے مختلف پہلوؤں پر قومی فوکس گروپ کی حتمی آرا پر بھی یہ کمیٹی تبادلہ خیال کرے گی۔
مذکورہ کمیٹی قومی نصابی خاکہ کے لیے ریاستوں کی جانب سے ٹکنالوجی پلیٹ فارم پر موصول نصابی خاکوں کی اطلاعات اور معلومات کو بھی نگاہ میں رکھے گی۔
مزید پڑھیں:
اکبر الہ آبادی کی 100 ویں برسی پر دہلی یونیورسٹی میں سیمینار
مستقبل کے لیے جملہ قومی نصابی خاکوں میں کووڈ 19 جیسے وبائی بحران کے حالات بھی زیر بحث ہوں گے۔جملہ شراکت داروں یعنی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز مجلس منتظمہ (ای سی) اور جنرل باڈی میٹنگ این سی ای آر ٹی اور مرکزی مشاورتی بورڈ برائے تعلیم(سی اے بی ای) سے موصول مشوروں کو بھی کمیٹی دھیان میں رکھ کر قومی نصابی خاکہ تیار کرے گی۔