چوہترویں یوم جمہوریہ کے جشن کا آغاز شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کے ہاتھوں قومی پرچم کو پھہرا کر ہوا۔ پرچم کشائی کے بعد وہاں موجود تمام لوگوں نے قومی ترانہ گایا۔ یوم جمہوریہ جشن تقریبات کے مہمان ذی وقار ڈی ٹی یو دہلی کے سابق نائب وائس چانسلر پروفیسر معین الدین تھے۔ پروگرام میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری، پروفیسر ابراہیم،ڈینز، شعبوں کے صدور،عہدیداران،اساتذہ،غیر تدریسی عملہ،این سی سی کیڈٹ اور این ایس ایس رضاکار بھی موجود تھے۔
پروفیسر اسد الدین نے ’ہندوستانی جمہوریت کے لیے چھبیس جنوری کی اہمیت و معنویت‘ کے موضوع پر تقریر کی جس میں انھوں نے یوم جمہوریہ کا اصل معنی و مفہوم اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پروفیسر نجمہ اختر نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج ہم نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے یا مستقبل میں کریں گے وہ صرف اس لیے ہے کہ ہم صحیح معنوں میں سچی جمہوریت اور کامیاب ریپبلک ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریند مودی کی فعال اور سرگرم قیادت میں اس سال ہندوستان کو جی ٹوینٹی کی صدارت ملی ہے جو کہ بین الاقوامی نظام موثر ترین عالمی فورم میں سے ایک ہے۔‘
پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ہمارا ملک جی ٹوینٹی کی صدارت سے انسانیت کو درپیش انتہائی سنگین چیلنجز جیسے کہ گرتی ہوئی عالمی معیشت، آب وہوا کی تبدیلی اور بین الاقوامی سیکوریٹی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے۔ ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں اور عالمی برادری کے سامنے بحیثیت مجموعی اپنی قائدانہ صلاحیت اور اپروچ کے اظہار کی سعی کر رہے ہیں۔ انھوں نے اپنی تقریر میں مزید کہاکہ ہمارا’جی ٹوینٹی کا منتر ہے ایک زمین، ایک کنبہ اور ایک ہی مستقبل‘۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حالیہ شاندار حصولیابیوں کو بیان کرتے ہوئے این آئی آر ایف کے سروے میں تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں جامعہ کا شمار، این اے اے سی کی جانب سے اے پلس پلس گریڈ کی سرفرازی اور معیاری تعلیم، تدریس اور تحقیق کی فراہمی میں یونیورسٹی شاندار کارکردگی میں سب سے بہترین رینکنگ کا ذکر کیا۔ پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ’قومی اور بین الاقوامی سطح کے بہترین اور معیاری اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک کے فروغ سے قومی اور بین الاقوامی بہترین پریکٹس کو لاکر یونیورسٹی کو تدریس و تحقیق میں عالمی معیار کا ادارہ بنانے کی سمت میں مخلصانہ کوشش کررہے ہیں۔ موجودہ زمانے کی تشویشات کے میدان میں ترقی یافتہ آموزشی تجربہ، عالمی معیار کی تعلیم، علم و دانش کی آزادی اور انتہائی اہم تحقیقی مواقع فراہم کرنے کے لیے ہم پابند عہد ہیں۔‘
پروفیسر ناظم حسین الجعفری نے پروگرام میں شامل مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد یہاں موجود لوگوں نے قومی ترانہ گایا جس کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا- شام کو یوم جمہوریہ کی یاد میں انجینئرنگ فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں کل ہند مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔ مختلف فیکلٹیز، شعبوں اور مراکز نے بھی چوبیس اور پچیس جنوری دوہزار تیئس کویوم جمہوریہ کا جشن منانے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے تھے۔
Jamia Milia Islamia جامعہ میں 74 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا - Jamia Milia Islamia celebrate Republic Day
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج چوہترویں یوم جمہوریہ کا جشن انتہائی جوش وخروش کے جذبے سے سرشار ہوکر منایا گیا۔ Jamia Milia Islamia

TAGGED:
Jamia Milia Islamia