ETV Bharat / bharat

کولکتہ: جماعت اسلامی ہند کے سمپریتی اسٹال سے درگاہ پوجا میں بھائی چارہ کا پیغام - مغربی بنگال

مغربی بنگال میں درگا پوجا کا اتہوار بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر مختلف مذاہب کے لوگوں کو تفریح کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی مغربی بنگال گزشتہ 8 برسوں سے درگا پوجا منڈپوں کے پاس سمپریتی اسٹال لگاتی ہے اور درگا پوجا کے دوران تفریح کے لئے آنے والوں کو مفت پانی، ماسک اور فرسٹ ایڈ مہیا کراتی ہے، جس کا برادران وطن کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کا سمپریتی اسٹال سے درگاہ پوجا میں بھائی چارہ کا پیغام

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 9:31 AM IST

Updated : Oct 15, 2021, 9:51 AM IST

ریاست مغربی بنگال کا سب سے بڑا تہوار درگاہ پوجا ہے۔ درگا پوجا کے دوران کولکاتا شہر میں لاکھوں لوگ تفریح کے لئے آتے ہیں۔ اس دوران بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کی بھی مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ کئی پوجا پنڈالوں کی کمیٹی میں مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں تو دوسری جانب ملی تنظیموں کی جانب سے بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کی مثال قائم کی جاتی ہے۔

اس دوران برادران وطن کی آسانی کے لئے پوجا منڈپوں کے سامنے جماعت اسلامی مغربی بنگال کی جانب سے سمپریتی اسٹال لگایا جاتا ہے، جس میں برادران وطن کے لئے مفت پانی، ماسک اور فرسٹ ایڈ مہیا کرائی جاتی ہے۔ جماعت اسلامی کے اس اقدام کا برادران وطن خیر مقدم کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کا سمپریتی اسٹال سے درگاہ پوجا میں بھائی چارہ کا پیغام

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی عوام ہمیشہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ تہوار مناتی رہی ہے، درگا پوجا بنگال کی ثقافت کا حصہ ہے۔ کولکاتا کے محمد علی پارک میں گزشتہ کئی دہائیوں سے درگا پوجا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے جماعت اسلامی محمد علی پارک منڈپ کے سامنے سمپریتی اسٹال کے ذریعے بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کی مثال پیش کررہی ہے۔

اس موقع پر جوئیتا داس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ درگا پوجا کے دوران مسلم بھائیوں کی جانب سے اس طرح کے اقدام سے بہت اچھا لگا۔ بنگال کی درگا پوجا سب کا تہوار ہم سب مل کر مناتے ہیں اور میری طرف سے تمام لوگوں کو درگا پوجا کی بہت مبارکباد۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کی'مضبوط خاندان مضبوط سماج'مہم آج سے شروع

وہیں ایک مقامی نوجوان راہل نے کہا کہ درگا پوجا کے موقع پر جس طرح سے مسلم بھائی ہمارے لئے پینے کا پانی اور ماسک وغیرہ مہیا کرارہے ہیں، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ پورے بھارت میں ایسی ہی مذہبی رواداری ہونی چاہئے، درگا پوجا کے دوران ایسا دیکھنے کو ملے گا سوچا نہیں تھا لیکن پھر بھی یقین تھا کہ ہمارے اجداد نے جو اتحاد قائم کیا تھا وہ ابھی بھی قائم ہے۔

سیکھا ادھیکاری نے بتایا کہ ہم سب بنگالی ہیں، ہم سب ایک ہیں اور اسی طرح سے مل جل کر رہتے ہیں۔ درگا پوجا میں اپنے مسلم بھائی بہنوں کی طرف اس طرح کا پیار ملا ہمیں بہت اچھا لگا۔

جماعت اسلامی کولکاتا ضلع کے سیکریٹری جاوید اختر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جماعت اسلامی ہند مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لئے ہر سال سمپریتی اسٹال کا اہتمام کرتی ہے تاکہ ہمارے درمیان جو دوریاں ہیں وہ کم ہوسکے اور جو لوگ نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی کوششیں ضائع ہوجائیں۔ ہمارے اس اقدام کی برادران وطن ستائش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مفت پینے کا پانی، ماسک، فرسٹ ایڈ اور کچھ اسلامی لٹریچر بھی مہیا کرارہے ہیں۔

جماعت اسلامی خواتین کی رکن آمنہ اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ سب سے اچھا پروگرام ہے، درگا پوجا میں جو لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں۔ ان کو پانی کی سخت ضرورت ہوتی ہے لہذا جماعت اسلامی ان کے لئے پانی، ماسک اور ادویات کا انتظام کرتی ہے۔ لوگ اس کام کی تعریف بھی کرتے۔ ہر سال سمپریتی اسٹال لگتا ہے اور لوگ ہمارے اسٹال کو تلاش بھی کرتے ہیں۔ اس کام کا مقصد بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہے۔

Last Updated : Oct 15, 2021, 9:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.