ETV Bharat / bharat

جے شنکر نے ڈنمارک کی وزیراعظم سے ہند بحرالکاہل، افعانستان پر بات چیت کی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈ رکسین سے ملاقات کی اور اس دوران ہند بحرالکاہل، افغانستان اور یوروپی یونین کے عالمی کردار پر مرکوز بات چیت کی۔

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 3:49 AM IST

جے شنکر نے ڈنمارک کی وزیراعظم سے ہند بحرالکاہل، افعانستان پر بات چیت کی
جے شنکر نے ڈنمارک کی وزیراعظم سے ہند بحرالکاہل، افعانستان پر بات چیت کی

تین ممالک کے دورہ کے آخری مرحلہ میں ڈاکٹر جے شنکر نے ڈنمارک میں بھاتی برادری کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ انہیں یہ اعتماد ہے کہ دونوں ممالک کے مابین موثر پل بنے رہیں گے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ میں آج میری میزبانی کے لئے میٹے فریڈرکسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہماری گرین اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے میں ان کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکباد اور نیک خواہشا ت بھی دیں۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہمارے آج کے دن کے اہم امور پر ان کی بصیرت اور تشخیص کی قدر کی۔ ہند بحرالکاہل، افغانستان اور یوروپی یونین کے عالمی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی برادری کے ساتھ اپنی ملاقات پر ڈاکٹر جے شنکر نے پوسٹ کرکے کہا کہ ڈنمارک میں ہندستانی برادری سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، خواہ ورچول ہی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہندستان کی جو شبیہ بنائی ہے، اس کی تعریف کی جانی چاہئے۔ اعتماد ہے کہ وہ ہمارے دونوں ممالک کے مابین ایک موثر پل بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے گہرے ہوتے تعلقات بھی ان کی شراکت کی علامت ہیں۔

اس سے پہلے سنیچر کو ڈاکٹر جے شنکر نے منفرد دو طرفہ گرین اسٹریٹجک شراکت کو آگے بڑھانے کے لئے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپے کوفکوڈ کے ساتھ انڈیا۔ڈینش جوائنٹ کمیشن کی میٹنگ (جی سی ایم) کے چوتھے راونڈ کی شریک صدارت کی تھی۔ دونوں فریقین نے صحت کو گیارہویں ورکنگ گروپ کے طورپر شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے دس گروپ ہی شامل تھے۔

ڈاکٹر جے شنکر کا ڈنمارک کا دورہ 20 برسوں میں کسی بھارتی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہے، جسے ان کے ڈینش ہم منصب نے 'تاریخی دورہ' قرار دیا۔ وزیر خارجہ دو سے پانچ ستمبر تک سلوانیہ، کروئیشیا اور ڈنمارک کے تین یوروپی یونین کے ممالک کے سرکاری دورہ پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.