نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو قوم کی تعمیر میں این سی سی کے تعاون کی ستائش کی اور کہا کہ برسوں کے دوران این سی سی نے واقعی متحرک اور نظم و ضبط والے نوجوانوں کا ایک متحرک اور متنوع کیڈر تیار کیا ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کام کیا ہے۔ یہاں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2023 کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ این سی سی دنیا میں نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور امرت کال میں خاص طور پر کرتویہ پتھ پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نائب صدر نے 'ہال آف فیم' اور فلیگ ایریا کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوجوان کیڈٹس کو اپنی ریاستوں کے بارے میں پریزنٹیشن دیتے ہوئے سنا۔ 'ہال آف فیم' کی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی ہے۔Vice Prez Dhankhar inaugurates NCC RDay camp
اس موقع پر آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے تینوں ونگوں سے تیار کردہ این سی سی کیڈٹس کے دستے نے نائب صدر جمہوریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ 74 ویں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا انعقاد 2 جنوری کو کریپا پریڈ گراؤنڈ، دہلی کینٹ میں کیا گیا۔ 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 2155 کیڈٹس نے حصہ لیا جن میں 710 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں، ایک ماہ تک چلنے والے کیمپ میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت کیمپ میں 19 دوست ممالک کے کیڈٹس اور افسران نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Vice President جنگلات ہندوستانی اخلاقیات، شعور اور ثقافت کا لازمی حصہ ہیں
یو این آئی