ETV Bharat / bharat

Jaage ho جاگے ہو، پی ایم مودی نے آدھی رات کو جے شنکر سے کیوں پوچھا؟

نیویارک میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کتاب مودی@20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری پر گفتگو کے لیے منعقد ایک تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ Jaage ho

Etv Bharat
نیویارک میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 4:56 PM IST

نیویارک میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان میں مزار شریف پر بھارتی قونصل خانے کے قریب ہونے والے حملے کو یاد کیا جب بھارت افغانستان سے اپنے شہریوں کا انخلا کر رہا تھا۔ اگست 2021 میں جب طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تو بھارت نے تیزی سے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالا۔ بھارت نے افغانستان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے ’’آپریشن دیوی شکتی‘‘ شروع کیا تھا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2021 کی آدھی رات کو فون کیا اور ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے بارے میں دریافت کیا۔ Jaage ho

  • #WATCH | NY, US: Recounting India's evacuation effort from Afghanistan, EAM Jaishankar says, "It was past midnight... PM called me, his first question was - "Jaage ho?"... I apprised him that help is on its way. He told me to call him when it's done... that's a singular quality." pic.twitter.com/AxL7Ddp6d6

    — ANI (@ANI) September 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جے شنکر نے کہا، اس وقت حالات بہت کشیدہ تھے اور ہر کوئی زیادہ سے زیادہ اپڈیٹس لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ تبھی آدھی رات کو میرے فون کی گھنٹی بجی، وہ بھی بغیر کالر آئی ڈی کے اور پہلا سوال یہ تھا کہ جاگے ہو؟ اس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے آپریشن دیوی شکتی کی پیشرفت کے بارے میں پوچھا۔ میں نے انہیں بتایا کہ مدد جاری ہے۔ اس میں مزید دو گھنٹے لگ سکتے ہیں اور میں پی ایم کے دفتر میں کال کر دو ں گا۔ اس پر پی ایم نے کہا کہ مجھے فون کر دینا۔ یہ پی ایم کی ایک واحد خوبی ہے۔ یہ سب باتیں وزیر خارجہ جے شنکر نے کتاب مودی @ 20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری پر گفتگو کے لیے منعقد ایک تقریب میں کہی۔

جے شنکر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی (UNGA) کے موقع پر گزشتہ تین دنوں میں دنیا بھر کے سفیروں اور سربراہان مملکت سے ملاقات کی ہے۔ جے شنکر کی ترقی پذیر ممالک کے ساتھ خاص طور پر ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ، کیریبین اور چھوٹے جزیروں کے ساتھ ملاقاتوں کا مرکز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر مرکوز تھا۔ جے شنکر ہفتہ کو جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گے، جس کے بعد وہ واشنگٹن روانہ ہوں گے اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.