سرینگر: جموں و کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے لئے چائلڈ رائٹس کمیشن کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ قوانین کے مطابق اس کمیشن کی صدارت چیئرپرسن کریں گے اور اس میں کم سے کم دو ممبران ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن یونین ٹریٹری میں بچوں کے تحفظ اور ان کے آئینی حقوق کی پاسداری کے لیے کام کرے گا اور بچوں کے ساتھ کسی بھی زیادتی کے خلاف کارروائی کرے گا۔Child Rights Commission in JK
کمیشن کے قوانین بین الاقوامی چائلڈ رائٹس تنظیموں کے معیار کے مطابق ہوں گے، جس سے بچوں کو معیاری تحفظ واضح ہوں گے۔ کمیشن کے چیئرمین و ممبران کے انتخاب کے لئے ایل جی انتظامیہ ایک کمیٹی تشکیل دے گی اور اس شعبے میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کے دفاتر کشمیر اور جموں میں ہوں گے جبکہ چیئرپرسن و ممبران کی مدت تین سال کی ہوگی۔ کمیشن یونین ٹریٹری میں بچوں کے حقوق و تحفظ کے لیے بیداری و جانکاری اور نگرانی کرے گا۔ کمیشن بچوں سے ہورہی کسی بھی ہراسانی یا زیادتی کے متعلق شکایات کا ازالہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Child Labour: بچہ مزدوری کے خلاف ایک ساتھ آنا ہوگا، ریاستی وزیر حسن مشرف