ETV Bharat / bharat

آئی ٹی بی پی نے 18 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی

یہ پہلا موقع ہے جب آئی ٹی بی پی نے آل انڈیا تیر اندازی چمپئن شپ کی مجموعی چمپئن شپ کے دونوں زمرے جیتے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کانسٹیبل نیرج چوہان اور دیپتی کماری کو بالترتیب چیمپئن شپ کے بہترین مرد و خاتون تیر انداز قرار دیا گیا جنہوں نے ریکرو مقابلوں میں حصہ لیا۔

ITBP made history by winning 18 gold medals in the Indian Police Archery Championship  ITBP made history by winning 18 gold medals  ITBP made history  ITBP news  etv bharat urdu news  آئی ٹی بی پی نے 18 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی  آل انڈیا تیر اندازی چمپئن شپ  آئی ٹی بی پی کانسٹیبل نیرج چوہان  چیمپئن شپ کے بہترین مرد و خاتون تیر انداز قرار دیا
آئی ٹی بی پی نے 18 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی
author img

By

Published : Nov 15, 2021, 4:11 PM IST

انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) نے 10ویں آل انڈیا پولیس تیر اندازی چیمپئن شپ میں مردوں و خواتین دونوں زمروں میں 18 گولڈ میڈل جیت کر مجموعی چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان پولیس 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور مہاراشٹر پولس چار گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ خصوصی ڈائریکٹر آئی بی سنیل کمار بنسل نے گریٹر نوئیڈا میں 39 ویں بٹالین آئی ٹی بی پی کیمپس میں چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتحین کو ٹرافی پیش کیں۔

مرکزی مسلح پولیس فورسز، ریاستی پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کی کل 24 ٹیموں نے آل انڈیا پولیس تیر اندازی چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ پانچ روزہ چیمپئن شپ میں 371 سے زائد مرد و خواتین تیر اندازوں نے تیر اندازی کے مختلف زمروں میں حصہ لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب آئی ٹی بی پی نے آل انڈیا تیر اندازی چمپئن شپ کی مجموعی چمپئن شپ کے دونوں زمرے جیتے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کانسٹیبل نیرج چوہان اور دیپتی کماری کو بالترتیب چیمپئن شپ کے بہترین مرد و خاتون تیر انداز قرار دیا گیا جنہوں نے ریکرو مقابلوں میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:۔ آئی ٹی بی پی کے 28 اہلکار کورونا سے متاثر

اس موقع پر مہمان خصوصی اور آئی بی کے خصوصی ڈائریکٹر سنیل کمار بنسل نے کہا کہ آل انڈیا پولیس چمپئن شپ ملک کی پولیس فورسز کی تیر اندازی کی صلاحیتوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.