سری ہری کوٹا: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے اتوار کے روز کہا کہ ملک کی پہلی نیکسٹ جنریشن اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل (SSLV-D1) کا مشن ناکام ہو گیا۔ ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ اس لانچ وہیکل کی مدد سے لانچ کیے گئے دونوں سیٹلائٹس ای او ایس-02 اور آزادی سیٹ غلط مدار میں نصب ہونے کے بعد نیچے آگئے اور اب وہ کسی کام کے نہيں ہیں۔ ایس ایس ایل وی-D1 تینوں مراحل میں شاندار پرواز کرنے اور معمول کی کارکردگی کے بعد سیٹلائٹس کو درست مدار میں نہیں پہنچا سکا اور اب یہ سٹیلائٹس کسی کام کے نہیں ہیں۔ اس مہم کی ناکامی کی وجہ معلوم کر لی گئی ہے۔ اب اس کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Rocket Scientist Somnath Replaces Sivan as ISRO Chief: ڈاکٹر ایس سومناتھ نے اسرو کے صدرنشین کی ذمہ داری سنبھال لی
انہوں نے کہا کہ مصنوعی سیاروں کو بیضوی مدار کے بجائے زمین کی سطح کے قریب حلقہ نما مدار میں نصب کردیا گیا ہے۔ جب مصنوعی سیاروں کو ایسے مدار میں رکھا جائے گا تو وہ وہاں زیادہ دیر نہیں ٹھہریں گے اور نیچے آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ماہرین کا ایک گروپ اس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ لگائے گا۔اسرو ضروری بہتری کے بعد جلد ہی ایس ایس ایل وی-D2 لانچ کرے گی۔ (یو این آئی)