ETV Bharat / bharat

ISRO Tests Scramjet Rocket Engine اسرو نے اسکرم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا - اسرو نے اسکرم جیٹ راکٹ انجن کا تجربہ کیا

بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اسکرم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ انجن پرواز کے دوران ہی فضا سے آکسیجن لے کر سپرسونک کمبسشن کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے بعد اس آکسیجن کو گاڑی میں پہلے سے رکھی ہائیڈروجن کے ساتھ ملانے کی سہولت بھی رکھتا ہے۔ISRO Scramjet Engine

اسرو نے اسکرم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 9:18 PM IST

چنئی: بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اسکرم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اسرو کے ذرائع نے آج بتایا کہ انجن کا تجربہ کل شام 11 منٹ تک اسرو کے چیئرمین اور محکمہ خلائی سکریٹری ایس سومانتھ کی موجودگی میں تمل ناڈو کے ترونیل ویلی ضلع کے مہندرگیری میں پروپلشن ریسرچ کمپلیکس میں کیا گیا۔ISRO Scramjet Engine

اس ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد لانچ گاڑیوں کی مدد سے سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں کم خرچ پر سیٹ کرنے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اسکرم جیٹ انجن دراصل رام جیٹ انجن کا ایک زیادہ جدید ورژن ہے جو ہائپر سونک رفتار سے کام کرتا ہے۔ یہ انجن پرواز کے دوران ہی فضا سے آکسیجن لے کر سپرسونک کمبسشن کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے بعد اس آکسیجن کو گاڑی میں پہلے سے رکھی ہائیڈروجن کے ساتھ ملانے کی سہولت بھی رکھتا ہے۔ اس طرح گاڑی میں دہن کو بڑھا کر یہ گاڑی کو یہ صلاحیت فراہم کرتا ہے کہ لے جانے والے سیٹلائٹ کو قاعدے کے مدار میں آسانی سے قائم کیا جا سکے۔ اگر گاڑی میں نصب انجن میں اتنی صلاحیت ہو کہ وہ فضا سے آکسیجن لے کر گاڑی میں استعمال کر سکے تو گاڑی میں لگے پروپیلنٹ کا وزن 70 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PSLV-XL Rocket Motor اسرو نے پی ایس ایل وی-ایکس ایل راکٹ موٹر کا کامیاب تجربہ کیا

ISRO Social Alpha sign MoU to Spin اسرو، سوشل الفا نے اسپن لانچ کے لیے معاہدہ کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.