نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل) کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو نے برازیل کے امیزونیہ-1 کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے آج کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے جبکہ دیگر 20 سٹلائیٹس کو لانچ کیا جا رہا ہے۔
خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی 51 کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس کو 10.23 بجے چھوڑا گیا۔ پی ایس ایل وی سی 51، این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہے۔ امیزون۔1 اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہے، جو بھارت سے چھوڑا گیا۔
امیزون 1، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ (آئی این پی ای) کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔ اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔
20 سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس۔2 ٹی ڈی، آئی این۔اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15 سٹلائیٹ شامل ہیں۔ پی ایس ایل وی۔سی 51، پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے۔ پی ایس ایل وی۔سی/51 امیزون 1، محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔سال 2021 میں اسرو کا یہ پہلا مشن اور ایس ڈی ایس سی شار سے 78 واں خلائی مشن ہے۔
(یو این آئی)