ETV Bharat / bharat

ISRO Satellite Mission: اسرو کا ای او ایس 3 سیٹیلائٹ مشن ناکام

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 8:08 AM IST

Updated : Aug 12, 2021, 10:00 AM IST

اسرو کے زیر نگرانی لانچ کیا جانے والا ای او ایس 3 سیٹیلائٹ مشن تکنیکی خرابی کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔ اسرو کے چیئرمین کے سیون نے یہ جانکاری دی ہے۔

ISRO Satellite Mission: اسرو کا ای او ایس 3 سیٹیلائٹ مشن ناکام
ISRO Satellite Mission: اسرو کا ای او ایس 3 سیٹیلائٹ مشن ناکام

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا GSLV-F10 EOS-03 مشن ناکام ہوگیا ہے۔ خلا سے زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ EOS-03 GSLV-F10 نے آج صبح 5:43 پر سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا۔ تاہم کچھ عرصے بعد یہ ناکام ہوگیا۔ اسرو کے چیئرمین کے سیون نے کہا کہ GSLV-F10/EOS-03 مشن کرایوجینک مرحلے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکا۔ قبل ازیں GSLV-F10/EOS-03 مشن کی الٹی گنتی بدھ کی صبح 3:43 بجے شروع ہوئی تھی۔

اسرو کا ای او ایس 3 سیٹیلائٹ مشن ناکام
اسرو کا ای او ایس 3 سیٹیلائٹ مشن ناکام

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) زمین کی نگرانی کرنے والے سیٹلائٹ ای او ایس -03 کا تجربہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا۔ سیٹلائٹ کا مقصد باقاعدہ وقفوں سے وسیع تر علاقے کے حقیقی وقت کی تصاویر فراہم کرانا تھا لیکن لانچ کے بعد کرایوجینک انجن میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ فروری میں برازیل کے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ایمیزونیا 1 اور 18 دیگر چھوٹے مصنوعی سیاروں کے لانچ کے بعد 2021 میں اسرو کا یہ دوسرا لانچ تھا۔

EOS-03 کا اجرا صرف اس سال اپریل یا مئی میں ہونا تھا، لیکن کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔ اگر لانچنگ کامیاب ہو جاتی و یہ آبزرویشن سیٹیلائٹ ملک اور اس کی سرحدوں کے حقیقی وقت کی تصاویر فراہم کرتا اور قدرتی آفات کی نگرانی کرتے ہوئے تیزی سے اطلاع بھی دے سکتا تھا۔

زمین کا مشاہدہ کرنے والا جدید ترین سیٹلائٹ EOS-03 GSLV-F10 کے ذریعہ Geosynchronous Transfer Orbit (GTO) میں رکھا جانا تھا۔

اس مہم کا مقصد وقفہ وقفہ سے بڑے علاقوں کے حقیقی وقت کی تصاویر فراہم کرنا، قدرتی آفات اور زراعت کی نگرانی، جنگلات، آبی وسائل اور قدرتی آفات سے تباہی کا انتباہ فراہم کرنا، سائیکلون مانیٹرنگ، کلاؤڈ برسٹ وغیرہ سے مطلع کرنا تھا.

Last Updated : Aug 12, 2021, 10:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.