غزہ شہر پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اتوار کو تین عمارتیں تباہ ہوئیں اور کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 'اسرائیل اور حماس کے درمیان قریب ایک ہفتہ قبل شدید لڑائی شروع ہونے کے بعد سے یہ اب تک کا سب سے مہلک حملہ ہے'۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ حملے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ 'اس نے جنوبی شہر خان یونس میں ایک حملے میں غزہ کے اعلی حماس رہنما یحییٰ سنور کا گھر تباہ کر دیا۔ حماس کے سینئر رہنماؤں کے گھروں پر پچھلے دو دنوں میں ایسا تیسرا حملہ تھا جو زیر زمین ہو چکے ہیں'۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ حملے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو عملہ کو ملبے کے ایک چھید پر چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کیا آپ مجھے سن سکتے ہو؟ کیا آپ ٹھیک ہیں؟ چند منٹ کے بعد پھنسے ہوئے ایک شخص ایک زندہ بچی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوا اور اسے اورینج اسٹریچر سے لے جایا گیا'۔