ETV Bharat / bharat

Naom Chomsky on Islamophobia in India: 'بھارت میں اسلاموفوبیا ایک انتہائی خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے' - بھارت میں مسلم مظلوم اقلیت

مشہور اسکالر اور ایم آئی ٹی میں پروفیسر نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ ' بھارت میں اسلامو فوبیا نے انتہائی مہلک شکل اختیار کرلی ہے، جس نے تقریباً 250 ملین بھارتی مسلمانوں کو ایک مظلوم ترین اقلیت کی فہرست میں لاکھڑا کیا ہے۔ ان کا یہ تبصرہ تب سامنے آیا ہے، جب وہ امریکہ میں مقیم ایک تارکین وطن تنظیم انڈین امریکن مسلم کونسل ( آئی اے ایم سی) کے ذریعہ منعقدہ ایک کانگریشنل بریفنگ میں 'بھارت میں فرقہ واریت' کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔ Naom Chomsky on Islamophobia in India

'بھارت میں اسلاموفوبیا ایک انتہائی خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے'

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 4:22 PM IST

امریکہ میں مقیم تارکین وطن تنظیموں کی طرف سے حال ہی میں ایک پروگرام 'بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور تشدد' کے عنوان پر منعقد کیا گیا۔ جس میں مشہور اسکالر اور ایم آئی ٹی کے پروفیسر نوم چومسکی نے اپنے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ 'اسلامو فوبیا بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہا ہے'۔ Naom Chomsky on Islamophobia in India

  • "Pathology of Islamophobia is taking its most lethal form in India, where Narendra Modi government is systematically dismantling Indian secular democracy."

    ~~Professor Noam Chomsky said during a special Congressional Briefing on “Worsening Hate Speech & Violence in India." pic.twitter.com/sLFqgvpuAA

    — Indian American Muslim Council (@IAMCouncil) February 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نوم چومسکی کی تقریر کی ویڈیو انڈین امریکن مسلم کونسل IAMC کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے۔

پروفیسر نوم چومسکی نے کہا کہ ' بھارت میں اسلامو فوبیا اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر رہی ہے، جہاں نریندر مودی کی حکومت منظم طریقے سے بھارت کی سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کو 'ہندواسٹ ڈیموکریسی' میں تبدیل کر رہی ہے، جس میں تقریباً 250 ملین مسلمان ایک مظلوم اقلیت بن رہے ہیں۔ Naom Chomsky said Muslims become Persecuted Minority

انہوں نے مزید کہا کہ' یہ ظلم کرنے کی شکلوں میں بھی تبدیلی کر رہی ہیں، جیسے یہ آزاد خیالات اور تعلیمی نظام پر حملہ کر رہے ہیں، اس میں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا لیکن اب یہ ظلم اور حملے بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے خوفناک جرائم کشمیر میں کیے گئے ہیں، ان جرائم کی طویل تاریخ ہے اور مودی کی دائیں بازو کی ہندو قوم پرست حکومت نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کشمیر اب ایک مقبوضہ علاقہ ہے جس پر بھارتی فوج کا سخت کنٹرول ہے، یہ کچھ معنوں میں مقبوضہ فلسطین کی طرح ہی ہے"۔ Naom Chomsky on Kashmir Issue

انڈین امریکن مسلم کونسل IAMC امریکہ میں بھارتی مسلمانوں کی سب سے بڑی وکالت کرنے والی تنظیم ہے۔

مزید پڑھیں: 'بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.