ETV Bharat / bharat

IPL 2022 Mega Auction: آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں آویش خان اور شارخ خان کا جلوہ - آویش خان کس ٹیم میں

انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے نیلامی IPL 2022 Mega Auction کے پہلے دن اویش خان کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 10 کروڑ روپے میں جب کہ شارخ خان کو پنچاب نے 9 کروڑ میں خریدا جب کہ شہباز احمد کو آرسی بی 2 کروڑ 40 لاکھ میں خریدا۔ اس نیلامی میں مدھیہ پردیش کا تیز گیند باز اویش خان اَن کیپڈ کھلاڑیوں میں سب سے مہنگا کھلاڑی بن گیا ہے۔ Most Expensive Uncapped Player in ipl

IPL 2022 mega auction, Avesh Khan Most Expensive Uncapped Player Ever
آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں آویش خان اور شارخ خان کا جلوہ
author img

By

Published : Feb 12, 2022, 10:46 PM IST

مدھیہ پردیش کے نوجوان تیز گیند باز اویش خان کو IPL 2022 میگا آکشن میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے 10 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ کھلاڑی آئی پی ایل کا سب سے مہنگا اَن کیپڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ IPL 2022 Mega Auction

اویش خان گزشتہ سیزن میں دہلی کیپٹلس کے لیے کھیلے تھے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔ اس بار اس نے اپنی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی تھی۔

اس سے قبل انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن وہ نہیں کھیل سکے۔ اویش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 فروری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی T20 سیریز کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ انٹرنیشنل ڈیبیو کر پاتے ہیں یا نہیں۔Most Expensive Uncapped Player in ipl

courtesy tweeter
بشکریہ آئی پی ایل ٹوئیٹر

اویش نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز 2017 میں رائل چیلنجرز بنگلور سے کیا تھا۔ اس نے اپنا پہلا میچ دہلی کے خلاف کھیلا تھا۔ اس سیزن میں اویش نے واحد میچ کھیلا۔ 2018 میں وہ دہلی ڈیئر ڈیولز (اب دہلی کیپٹلز) میں آئے اور تب سے ان کا گراف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

2018 میں اس نے چھ میچ کھیلے اور چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ 2019 اور 2020 میں، وہ صرف ایک میچ کھیل سکے تھے لیکن اسے 2021 میں موقع ملا اور اس گیند باز نے دہلی سے کھیلتے ہوئے کمال کیا۔ پچھلے سیزن میں اویش نے 16 میچ کھیلے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔

چنئی نے اویش کے لیے بولی لگائی۔ پھر لکھنؤ بھی میدان میں آگیا۔ اچانک اویش نے ایک کروڑ میں انٹری کی، پھر ان کی بولی دو اور پھر تین کروڑ سے آگے بڑھ گئی۔ لکھنؤ نے 3.4 کروڑ کی بولی لگائی، تب ہی ممبئی بھی اس میں داخل ہوا اور 3.6 کروڑ کی بولی لگا دی۔ یہاں سے ان دونوں کے درمیان دوڑ لگ گئی۔ لکھنؤ نے 9 کروڑ کی قیمت مقرر کی تھی، پھر سن رائزرس حیدرآباد نے 9.75 کروڑ کی شرط کھیلی۔ لیکن لکھنؤ نے 10 کروڑ کے ساتھ اویش کو خرید لیا۔

وہیں تامل ناڈو کے شاندار بلے باز شاہ رخ خان کو پنجاب کنگز نے 9 کروڑ میں خریدا، اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان پنجاب کنگز کے لیے کھیل رہے تھے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر رہے تھے۔ لیکن پنجاب کنگز نے اسے برقرار نہیں رکھا اور ریلیز کردیا تھا۔Most Expensive Uncapped Player in ipl

courtesy tweeter
بشکریہ آئی پی ایل ٹوئیٹر

بھارت کے نوجوان اَن کیپڈ آل راؤنڈر شہباز احمد کو آر سی بی نے 2.40 کروڑ کی خطیر رقم ادا کرکے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ شہباز احمد نے میگا آکشن 2022 کے لیے اپنی بنیادی قیمت 30 لاکھ رکھی تھی۔

حیدرآباد، کولکتہ اور آر سی بی کے درمیان ہندوستان کے نوجوان اَن کیپڈ آل راؤنڈر شہباز احمد کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ایک لمبی دوڑ لگی تھی۔ تاہم، جیسے ہی شہباز احمد کی رقم کروڑوں سے تجاوز کرگئی، کولکتہ پیچھے ہٹ گیا۔

اس کے بعد حیدرآباد اور آر سی بی میں شہباز احمد کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بولی چلی۔ آخر میں، RCB نے 8.50 کروڑ کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی شہباز آر سی بی کا حصہ تھے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شہباز احمد نے سال 2020 میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 2020-21 دونوں برسوں میں RCB کے لیے کھیلا۔ تاہم پہلے سیزن میں انہیں کوئی خاص موقع نہیں ملا۔

تاہم گزشتہ سیزن میں انہیں 11 میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا۔ جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 59 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی بولنگ کی بات کریں تو مجموعی طور پر 11 میچوں میں بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے 92 رنز بنائے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 7 رنز کے عوض 3 وکٹیں آئی پی ایل میں ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔ آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں آر سی بی کو شہباز احمد سے اچھی کارکردگی کی امید ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.